.jpg)
گزشتہ دنوں لاہور ڈویژن گلبرگ ٹاؤن ، کوٹ لکھپت میں پیکو روڈ پر شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت احکام زکوۃ کورس
منعقد ہوا جس میں دارالافتاءاہلسنت کے مفتی محمد
انس مدنی عطاری صاحب نے زکوۃ و فطرہ کے
متعلق اہم مسائل بیان کئے۔
اس
اجتماع میں نگران گلبرگ ٹاؤن حافظ مبین، پیکو روڈ کے انجمن تاجران کے صدر رانا نصیر
اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: شاہ زیب عطاری مجلس تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpg)
گزشتہ
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے راولپنڈی میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی ہمشیرہ اور راجہ معین سلطان کی والدہ کی وفات پر ان کے
گھر پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کےایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے
مغفرت کی ۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے راجہ معین سلطان ، راجہ جبران علی اور انکے بیٹوں کو رمضان
المبارک میں 30 دن کا اعتکاف کرنے کی دعوت دی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ راولپنڈی
میں آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )

30
مارچ 2022 ءبروزبدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ٹول پلازہ بہاولپور میں ڈسٹرکٹ نگران کے ہمراہ CPO
حماد ناصر سے تعینات ہونے پر ان کے
آفس میں ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔
دوران
ملاقات ڈسٹرکٹ نگران نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور اسکی
خدمات بیان کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”فیضان نماز“ تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے
ذمہ داران نے گجرانوالہ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ جامعہ مدینۃ العلم
میں حاضری دیا جہاں انہوں نے استاذ العلماء مولانا خالد محمود کیلانی صاحب، مفتی
احسان اللہ کیلانی صاحب، مولانا سید
ذوالقرنین حیدر شاہ صاحب، مولانا حسن رضا
نقشبندی صاحب، مولانا محسن رضاء سلطانی (ابنِ شیخ الحدیث مفتی
عبد اللطیف جلالی رحمۃُ اللہِ علیہ) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے
کرام کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر مختلف سطح کے ذمہ داران مولانا ظہیرعباس عطاری مدنی، مولانا مبشرنعیم عطاری مدنی،
مولانا محمدنعیم عطاری مدنی، عبید ضا عطاری اور نوید عطاری بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ:عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
سیشن جج کراچی ویسٹ عامر اعوان کے ایصالِ ثواب
کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ویسٹ عامر
اعوان کاپچھلے دنوں رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا، اس سلسلے میں مرحوم کے ایصالِ
ثواب کے لئے 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات
بعد نمازِ ظہر سٹی کورٹ کے جوڈیشل ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قراٰن خوانی و فاتحہ کا اہتمام
کیا گیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے
لئے فاتحہ خوانی اور دعاکروائی نیز ذمہ
داران نے ججز کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں میٹ اپ کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ویسٹ، ڈسٹرکٹ
پبلک پراسیکیوٹر کراچی ویسٹ، وکلا اور کم و بیش 35 ججز سمیت 55 اسٹاف موجود تھے۔(رپورٹ:عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ اصلاحِ اعمال
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان
میں واقع ایک نجی اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز سمیت اسٹاف سے
ملاقات کی۔
اس دوران اسکول کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈی جی خان ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار
غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آمدِ رمضان، تلاوتِ قراٰنِ پاک اور
رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔بعدازاں اسکول
اسٹاف کے درمیان دعوتِ اسلامی کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز سمیت ذمہ داران کا حیدر آباد سے 3 دن کے مدنی قافلہ میں سفر

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 3دن
کا مدنی قافلہ حیدر آباد سندھ سے سہون شریف
کی جانب روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز (گونگے،بہرے، نابینا
اور معذور افراد) سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی قافلہ میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ عابد حسین عطاری نے شرکا کو اشاروں کی زبان میں وضو وغسل کے فرائض اور غسل ِمیت دینے کا طریقہ بھی
سکھایا نیز انہیں روزانہ قراٰنِ پاک کی زیارت
اور رمضان المبارک میں ایک ماہ اعتکاف کرنے کی کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ ڈویژن ذمہ
دار حیدر آباد وقار حسین عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی بھی موجود رتھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں شعبہ ڈونیشن بکس کراچی سٹی کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد
ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی
کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
دوسری جانب کراچی سٹی کے ائمہ ذمہ داران و امام
صاحبان کی تربیت کے لئے میٹ اپ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے انہیں رمضانُ المبارک میں زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گلبرک کالونی فیصل آباد میں حاجی صدیق عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پنجاب پاکستان کے علاقےگلبرک کالونی فیصل آباد میں 30 مارچ 2022ء بروز بدھ حاجی صدیق عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور
ذمہ داران سمیت شخصیات نے شرکت کی ۔
اس دوران نگران ِپاکستان مشاورت نے ’’صدقے کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ چندے کے لئے رقم جمع کروئی اور مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔حلقے کے اختتام
پر شرکائے حلقہ نے نگران پاکستان
مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مجلس ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آج دوپہر 4
بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے
گا

دعوتِ اسلامی کے ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آج دوپہر 4 بجے سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی اطہر عطاری بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تمام اسٹاف سے
گزارش کی جاتی ہے کہ اس اجتماعِ پاک میں ضرور شرکت فرمائیں۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسٹاف کی Performanceکو
سراہنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں مدنی چینل کے تمام اسٹاف اور نگران شعبہ حاجی اسد عطاری مدنی نے شرکت کی۔
تقریب
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور مدنی چینل کی مزید ترقی کے لئے کوششیں
کرنے کی ترغیب دلائی۔
تقریب
کے آخر میں بہترین Performance والے اسلامی بھائیوں کو Appreciataionشیلڈز
پیش کی گئی۔

یورپی ملک Hungary کے دارالحکومت
Budapest میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تین دن کا مدنی
قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں بیلجیم کے نگران حاجی
علی قریشی عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی شریک ہوئے۔
دورانِ مدنی قافلہ مختلف ایکٹیوٹیز (Activities ) کا سلسلہ رہا جس میں ذمہ داران نے ایمبیسی آف
پاکستان کی جانب سے سفیر شاہد حسین سمیت مقامی
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ ایک ترک اسلامی بھائی کے گھر پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی حاجی علی عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو
بیان کیا۔
اسی طرح ذمہ داران نے وہاں موجود پاکستان، ہند اور ہنگری کے نئے مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مزید اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک ریسٹورنٹ کے
مالک نے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے لئے
جگہ دی جس پر ذمہ داران نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)