گزشتہ روز یوسی صدیق آباد کی دفتر ذمہ دار اسلامی بہن کےعزیز کے یہاں ایصالِ ثواب کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور انہیں دینی ماحول کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔