24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے
تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کچہری ٹاؤن سطح کی
شعبہ ذمہ داران، یوسی اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
مزید
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے پاکستان کے موجودہ سیٹ اپ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا
نیز ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے
کا طریقہ سمجھایا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کی اچھی اچھی نیتیں کرنے پر اُن کے درمیان
تحائف تقسیم کئے گئے۔