22فروری2023ءکو فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے شرکا کی 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مزید دینی کاموں میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ شرکا کو دینی کام بڑھانے کے لئے رمضان عطیات زیادہ جمع کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹمحمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)