پچھلے دنوں افریقی ملک  دارالسلام تنزانیہ کے علاقہ چنیقہ میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز کا دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری نے دورہ کیا۔

جہاں طلبہ ٔ کرام نے مقامی زبان میں کلام پڑھتے ہوئے درود و سلام کی صداؤں میں رکنِ شوریٰ کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری نے ’’اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو آپ علیہ السلام کا ذِکر تعظیم و آدب سے کرنے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ آدب و تعظیم مصطفی ٰ کی بدولت بزرگوں کو بڑے بڑے مراتب نصیب ہوئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے طلبہ کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ساتھ ہی بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔اختتام پر طلبہ ٔ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(