عالمی سطح پر لوگوں کو تبلیغِ دین کرنے اور اُنہیں نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عربی لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت کتنے ملکوں میں عربی لینگویج میں کام ہورہا ہے، کن ذمہ داران کو عربی لینگویج کورس کروانے کی حاجت ہے اور عربی لینگویج ذمہ داران کے ٹرانسپورٹ کے مسائل پر مشاورت ہوئی۔