عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں قائم دارالسنہ میں جاری اصلاحِ اعمال کورس کی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ریاکاری“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ریاکاری سے بچتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔