امت کی غمخواری  کا جذبہ رکھنے اور لوگوں کے دینی ، شرعی اور روحانی مسائل حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں 3 دن کا (24، 25 اور 26 فروری 2023ء) روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن سےآنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبے کے معلم عبد الرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ معلم نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں چنداحتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

آخر میں معلم کورس نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)