18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پتوکی شہر میں بلڈ کیمپ کا انعقاد، طلبہ و اساتذۂ
کرام نے اپنا خون عطیہ کیا
Tue, 28 Feb , 2023
1 year ago
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں شعبہ
FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ
بوائز اور جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے تھیلیسیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے اپنا خون عطیہ کیا۔
معلومات کے مطابق اس بلڈڈونیشن کیمپ میں علمائے
کرام کی بھی آمد ہوئی جنہوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع
پر مولانا احسن معینی صاحب (پتوکی شہر کی مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب) اور
مولانا یونس قادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد النور پتوکی) بھی
موجود تھے نیز دونوں علمائے کرام نے اپنا خون عطیہ کیا اور دیگر عاشقانِ رسول کو
بلڈ ڈونیشن میں اپنا خون عطیہ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: علی ریاض
عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)