23 جنوری 2021ء کی شب ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد، بانیِ
دعوتِ اسلامی کے مدنی پھول
23 جنوری
2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا
جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی
پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر
مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے میں امیرِ
اہلِ سنت نے پان گٹکاکھانےکےبارےمیں مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ پان گٹکااچھی چیزنہیں ،اس
سےبچنے میں ہی عافیّت ہے،پان میں چُونا بھی ہوتاہے، اس سے پتھری ہوجانے کا اندیشہ
ہے ،لوگ منہ میں گٹکارکھ کرسوجاتے ہیں ،جس سےمنہ میں کینسرہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں
سوال:سناہے کہ دُعاقُبول
ہونے کےلیے یہ یقین ہونا چاہئے کہ میری دُعاضرور قبول ہوگی ،یہ یقین کیسے حاصل ہو؟
جواب:بتکلُّف یقین بنانے کی کوشش کرے،اس کےساتھ علم بھی
ہوناچاہئےکہ دُعاکی قُبولیّت کی
کیاکیاصورتیں ہیں مثلاًدُعاکی قُبولیّت یہ بھی ہے کہ جو مانگامل جائے ،اس کے علاوہ بھی دُعاکی قُبولیّت کی صورتیں ہیں
مثلاً دُعامانگی ،جومانگانہیں ملامگرکوئی نقصان ہونے والا تھادُعامانگنے کی
برکت سے اُس نقصان سے بچ گیا،سب سے اعلیٰ
دُعاکی قُبولیّت کی صورت یہ ہے کہ دُنیامیں جومانگانہ ملامگراُسے آخرِت میں ثواب کی صورت میں ذخیرہ کرلیاگیا۔
سوال: کیااسکوٹر(Motor
Cycle)چلاتےہوئے نعت شریف پڑھ سکتےہیں ؟
جواب:جی ہاں!نعت شریف اورذکرواذکار پڑھ سکتے ہیں ۔
سوال:یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ پڑھنے کی کیا برکات ہیں؟
جواب:اللہ پاک کا نام لینے میں برکت ہی برکت اورثواب ہی ثواب ہے، یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ پڑھنے کی برکت سے مشکل آسان،آفت دُور،بیماری سے شِفااور فاصلے بھی سِمٹ جاتے ہیں ،یہ بہت ہی پیاراوِردہے،بُدھ
اورجُمعرات کی درمیانی رات(6 جمادی الاخریٰ1442ھ)تھی ،مجھے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے
گھرپہنچنا تھا،فجرکا وقت کم تھا ،دُھند(Fog)کی وجہ سے گاڑی چلانے والے نے
کہاکہ میں آگے نہیں بڑھ سکتاکہ کچھ نظرنہیں آرہا ،پریشانی یہ تھی کہ نمازِ فجرکا
وقت ختم ہونےوالاتھا ،کسی مقام پر وضو
کرنے کاانتظام بھی مشکل تھا ،ہم نے مل کر
یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ کا
وِردشروع کردیا ،حیرت انگیزطورپر دُھند (Fog) دُورہوگئی اورراستہ
نظرآنےلگا،دوسری برکت یہ ظاہرہوئی کہ راستہ سمٹ گیا اورہم وقت پر گھرپہنچ گئے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ نمازِفجرپڑھنے میں کامیاب ہوگیا ۔ ایک مرتبہ ہم
حیدرآبادکی جانب آرہےتھے ،رات کافی
گزرچکی تھی فاصلہ کافی تھا،حیدرآبادمیں ایک اسلامی بھائی نے سحری کا انتظام کیاہواتھا،وقت کم تھا ،اسی لیے پریشانی ہوئی کہ
سحری نہیں کرسکیں گے ،اس پرمیں نےیہی وِرد کرناشروع کردیا یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ ،اَلْحَمْدُلِلّٰہ راستہ سمٹ گیااورہم وقت پر
حیدرآباد پہنچ گئے ،سُنّت ِسحری کی سعادت بھی نصیب ہوگئی ۔
سوال: دعوتِ اسلامی نوجوانوں کے لیے
کیا مصروفیت مہیاکررہی ہے؟
جواب: دعوتِ اسلامی یوں تو بچوں
،بوڑھوں اورتمام عمرکے لوگوں میں دِینی کام کرتی ہے لیکن غالب اکثریت نوجوانوں پر
مشتمل ہے ،ان کے لیے ہفتہ واراجتماع میں
شرکت،مدنی قافلوں میں سفر،نیک اعمال پرعمل ،جامعۃ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ ،مدرسۃ
المدینہ بالغان اورکئی طرح کے کورسز ہیں جن میں نوجوان داخلہ لے سکتے ہیں ،بعض نوجوانوں میں قِیادت(Leadership) کی صلاحیت ہوتی ہے ،گفتگومیں ٹھہراؤ
ہوتاہے، ان پر زیادہ کوشش کرنی چاہئے کہ یہ راہِ سنت پر آجائیں کیونکہ اگریہ دعوتِ
اسلامی میں مکمل آجائیں تو دِین کا کام کافی بڑھ سکتاہے۔یادرکھئے! دِین کے لیے
جوکام کرتاہے ،دنیا میں بھی وہ بہترزندگی گزارتاہے ،ان شاء اللہ !آخرت بھی سنور
جائے گی ،دین کاکام کرنے سے دنیانہیں چُھوٹتی، گناہ چُھوٹتے ہیں ۔
سوال: ہمیں کون سی کِتابوں کا
مُطالَعہ کرنا چاہئے ؟
جواب:ہمارے مُعاشرے میں فقہی وشرعی
مسائل کے مُطالَعے کا شوق کم ہے ،ضروری شرعی احکام سب کوسیکھنےچاہئیں،میرامشورہ ہے
کہ بہارِشریعت اورجس سے ہوسکےفتاویٰ رضویہ کا مُطالَعہ کریں ،عقائدکا علم حاصل
کرنا سب سے ضروری ہے،اس کے لیے بہارِشریعت کا پہلاحصہ اورمکتبۃ المدینہ کی کتاب
’’کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب‘‘ کا مُطالَعہ کریں بلکہ گھول کرپی لیں ،جتنا
علم ِدین حاصل کرسکتے ہیں حاصل کریں ۔
سوال:لوگوں کو انگریزی مہینوں کی معلومات تو ہوتی ہیں
مگراسلامی مہینوں کی نہیں ،اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:افسوس !آج عام طورپر لوگوں کو سب معلوم ہےمگراسلام کےبارے میں معلومات نہیں
،بہت بُری حالت ہے،اسلامی معلومات کی بہت کمی ہے، اسلامی مہینوں اوراسلامی سال کی
معلومات ہونی چاہئیں ،تمام اسلامی تہوار(مثلاً
حج،زکوٰۃ کی ادائیگی،قربانی وغیرہ)اسلامی سال کے مطابق ہوتے ہیں مگرہمیں یہ معلوم نہیں ہوتے،انگلش مہینے،سال
اورتاریخ معلوم ہوتی ہے بلکہ اسلامی مہینوں کے نام بولنے بھی نہیں آتے
،مکتبۃ المدینہ نے اسلامی کلینڈرشائع کیا ہے اس میں اسلامی اورانگلش دونوں تاریخیں لکھی ہوئی ہیں
اسے لیں ،اسے دیکھتے رہنے سے اسلامی تاریخوں اورمہینوں کی معلومات ہوتی رہیں گی
،مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’اسلامی مہینوں کےفضائل ‘‘لےلیں ،اس میں 12 مہینوں کے
فضائل ہیں ،بہت پیاری کتاب ہے ،پڑھنے والی ہے ،ہرگھرمیں ہونی چاہئے۔
سوال: دعوتِ اسلامی کا دِینی کام کب شروع ہوا؟
جواب:دعوتِ اسلامی کا دِینی کام 1401ھ
مطابق 1981ءمیں شروع ہوا ،جب سے دعوتِ
اسلامی بنی ہے کبھی ایک سیکنڈکے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹی بلکہ آگے ہی بڑھتی جارہی
ہے۔
سوال: اگر کسی دن یہ نیّت کی کہ
میرافُلاں کام ہوگیا تو میں فُلاں بُزرگ کےمزارپر جاؤں گا پھروہ نہیں گیا تو کیسا؟
جواب: جانا چاہئے ورنہ بے برکتی ہوسکتی ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ’’ شانِ صدیق
اکبر‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہپاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ’’
شانِ صدیق اکبر“ پڑھ یا
سُن لے،اُس کو بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا
پڑوس عطا فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
16جنوری کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا انعقاد، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
16جنوری 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت حضرت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کریں:
سوال:کیا لفظ"اللہ" پڑھ کر کسی
کودم کریں تو اس سے فائدہ ہوتاہے؟
جواب: جی ہاں ! الفاظ میں بھی اثرہوتاہے ،اللہ پاک کانام لے کریا قرآنِ کریم پڑھ کرکسی کودم کریں تو اس کی برکت بھی حاصل
ہوگی ۔
سوال: گھرمیں پھل یا کھلونے(Toys) لائیں توکیا کریں ؟
جواب: چھپا کر لائیں تاکہ غریب ہمسائےکے
بچے ضد کرکے اپنے ماں باپ کو تنگ نہ کریں ،یوں ہمسائے کوتکلیف نہ ہو،مگرآجکل تو
لوگ اپنی چیزوں کی نمائش کرتے اوراپنے گھروں کو سجاتے ہیں۔ہوٹل میں جائیں تو جیب سے نیانوٹ نکالیں گے ،اللہ کرےہمیں قناعت کی دولت ملے
اورسادگی نصیب ہو۔
سوال: کسی مسلمان کی بُرائی کرنے میں
کیانقصان ہے؟
جواب:کسی مسلمان کی بُرائی کرنے میں
کوئی فائدہ نہیں ،یہ بہت بُری عادت ہے،یہ غیبت بھی ہے جوکہ بہت بڑاگُناہ ہے ، اس
کی بہت تباہ کاریاں ہیں ،جس کی بُرائی کی جائے ،اس کے اوراس کی اولاد کے دل میں
بُرائی کرنے کی نفرت پیداہوجاتی ہے ،اس بُری عادت کی وجہ سے دلوں میں کینہ، نفرت،بغض
اورکئی بُرائیاں پیداہورہی ہیں ۔
سوال: نمازمیں چھینک کس کی طرف سے ہے؟
جواب: نمازمیں چھینک آنا شیطان کی
طرف سے ہے۔
سوال:لوگوں کےسامنے کانوں
میں اُنگلیاں ڈالناوغیرہ ایسی عادات کے
بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:لوگوں کےسامنے کانوں
میں اُنگلیاں ڈالنا،باربارناک صاف کرناوغیرہ ایسی عادتوں سےعزّت و وقارمیں کمی
واقع ہوتی ہے ،اس سے دوسروں کو گِھن بھی آتی ہے ،اگرکسی کی عادت بن گئی ہوتو
سنجیدہ ہوکراسے نکالنے کی کوشش کرے۔
سوال:دعوتِ اسلامی کی
ابتدامیں جب آپ کاوفد(Delegation) دیگرشہروں میں جاتاتھا تو آپ
کہاں ٹھہرتے تھے؟
جواب:جب دعوتِ اسلامی
شروع ہوئی تو ہم عاشقانِ رسول کےدارالعلوم
اورمدارس میں ٹھہرتے تھے،پشاور(یکہ توت)میں پیرمحمدچشتی صاحب کے مدرسے میں،
سکھرمیں مولانا محمدحسین رضوی صاحب کے مدرسے میں اورسیالکوٹ میں بھی کسی مدرسے میں
۔یہ اسلام کے قلعے ہیں ،ان کی آن بان شان ہے، معاشرے سےانہیں نکالا نہیں جاسکتا،ان دارالعلوم،مدارس و جامعات
میں علمااورائمہ بنائے جاتے ہیں اگریہ ختم ہوجائیں توقوم کو مساجدکے ائمۂ کرام
کیسے مل سکیں گے؟ لوگوں کوان کے ساتھ مالی
تعاون کرنا چاہئے۔اللہ پاک انہیں مزیدآبادفرمائے۔
سوال:فتاویٰ رَضویہ پڑھنے
کے لیے کیاکرناچاہئے ؟
جواب:جس نے فتاویٰ رَضویہ
کی تیس جلدیں(30 Volumes) پڑھیں تواُس نےکمال کیا ،ابتدامیں وہ جِلدیں پڑھیں جو روزمرہ کے مسائل پر
مشتمل ہیں( جسے عربی میں الْحَضْرُوَالْاِبَاحَۃکیا جاتاہے ۔فتاوٰی
رضویہ کی جلد21تا24انہی مسائل پرمشتمل
ہے)مطالَعہ
کے ساتھ ساتھ علماسےپوچھنے کی حاجت ہوگی ،بلکہ کوئی بھی مسائل کی کتاب ہواس
کوپڑھنے کے ساتھ ساتھ علماسے رابطہ ضروری ہے ،علماسے پوچھ پوچھ کر آگے بڑھیں۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ’’صابر بوڑھا‘‘پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
آج دوپہر دو بجے میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے
اجتماع پاک منعقد کیا جائیگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
27 جنوری 2021ء بروز بدھ دوپہر 2 بجے دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں
میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
میڈیا سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست نشر کیا جائیگا جس کو مختلف شہروں کے پریس کلب میں
ویڈیولنک کے ذریعے دکھایا جائیگا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے زیر اہتمام
23 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں
دعوت اسلامی کے اجتماعات، لوگوں کے خوشی و غم کے پروگرام میں اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے بھر پور
رسائل تقسیم کرنا ہے تاکہ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ علمِ دین پہنچ سکے۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں 22جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے زون نگران، کابینہ نگران اور ڈویژن مشاورت اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور
انہیں اپنے علاقوں میں 12 دینی کاموں میں فعّال ہونے اور عاشقانِ رسول کو زیادہ سے
زیادہ مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین حاجی وقار المدینہ عطاری،حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد
اظہر عطاری اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں مختلف شعبے کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں 22جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ،مجلس اصلاح
اعمال اور مجلس مدرسۃا لمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور
شرکا کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے اور اپنے اپنے شعبے میں شرکا کی تعداد کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی وقار المدینہ
عطاری،حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جنوری 2021ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے
شعبہ نگران، زون نگران، ڈویژن و علاقہ نگران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
نگران شوریٰ نے انہیں اپنے اپنے شعبہ جات کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے لئے عملی
اقدام ٹھانے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد جنید عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی
کے تحت نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان فلک شیر عطاری نے 20 جنوری 2021ء بروز بدھ مدرسۃ المدینہ سلمانیہ
نیشنل پائپ لاہور شیخو پورہ میں مدرسہ جائزہ کیا جہاں مدرسین اور ناظمین
سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں حاضرین کی تعلیمی نظام کو مضبوط
کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے رہائشی
مدارس کی اپ ڈیٹ نظام کو بہتر بنانے اور اس کے لئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور
مدنی کامو ں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذہن دیا نیز مدرسین اور ناظمین کو تعلیمی و
اخلاقی حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے 2021میں تعلیمی نظام کو مزید ممتاز بنانے کا
حدف دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے زیر اہتمام 20 جنوری2021 ء بروز بدھ محلہ
ڈپٹیانوالہ شاہ پور صدر میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے
شرکت کی ۔
سنتوں بھرے اجتماع میں مبلغ دعوت عاصم رضا عطاری
رکن کابینہ سوشل میڈیا ذ مہ دار نے
شرکائے اجتماع کے درمیان عظمت والدین کے موضوع
پر بیان کیا اور حاضرین کو والدین کی خدمت
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ (رپورٹ:بلال
عطاری رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع)
الحمد للہ عزوجل عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی
سلسلہ میں 20جنوری2021ء بروز بدھ تتلے عالی ڈویژن کی جامع مسجد عمر فاروق میں
علاقائی دورہ ہوا جس میں اہل علاقہ کو نماز
عصر کے بعد نیکی کی دعوت کی دی گئی ۔
جبکہ نماز مغرب کے بعد زون ذمہ دار مجلس اصلاح
اعمال محمد قاسم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہل علاقہ سمیت نمازیوں نے
شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰ لہ وسلم سے محبت کرنے کے طریقے کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے حاضرین کو نیک اعمال کرنے اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر
کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی کامونکی کابینہ)
ڈویژن انوارشریف
میں فیضان عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے والے پلاٹ کا وزٹ
شعبہ پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن
ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14جنوری2021ء بروز جمعرات رکن زون محمدقمررضاعطاری مدنی نے
مظفرآبادکابینہ کے ڈویژن انوارشریف میں فیضان عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے
والے پلاٹ کا وزٹ کیا ۔
جہاں مبلغ دعوت اسلامی نے واقف
جناب ماسٹررفیق احمد اوران کے صاحبزادے
اشتیاق احمدسے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے راہ خدامیں خرچ کرنے کے
فضائل بتائے جبکہ ان کے ساتھ پلاٹ کی پیمائش
کرکے نشان دہی کی اورانھیں تعمیرات میں تعاون کا ذہن دیا۔
مبلغ دعوت اسلامی نے پلاٹ دعوت
اسلامی کودینے پر شخصیات کاشکریہ اداکیا
اور دعاؤں سے نوازا یادرہے ! اس موقع پررکن زون آئمہ مساجدمولاناشکیل
مدنی اورعلاقہ نگران محمداسحاق عطاری بھی موجودتھے۔
فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ عطیات بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس عطیات بستہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2021ء بروز پیر فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر
عبدالقیوم نیازی عطاری نگرانِ شعبہ عطیات بستہ نے شرکا کے درمیان نیکی و پرہیزگاری میں ترقی کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ کو مزید ترقی کی طرف لے کرجانے اور
بھرپور کوشش کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی
پھول دیئے اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے رکن
شوریٰ سے ملے 26 فیصد ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف و مقاصد پر
کلام کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش)
Dawateislami