فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں تاجران کے درمیان اجتماع،
نگرانِ شوریٰ نے بیان فرمایا

دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب پہنچ گئے۔
اس دوران 19جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ گوجرانوالہ میں شخصیات اور تاجران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس اجتماع میں کثیر تعداد میں تاجران اور شخصیات
سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ اصلاح اعمال کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں اصلاح
اعمال کی 3 ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی کا فالو اَپ بھی کیا اور اہم نکات
بھی سمجھائے نیز ذمہ داران کو کار کردگی بہتر بنانے کے اہداف بھی دئیے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ ،بلدیہ کابینہ،اور
ڈیفنس کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اصلاح اعمال ذمہ
داران سمیت کم و بیش 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ساؤتھ سینٹرل 2 کی نیو کراچی کابینہ میں اصلاح اعمال ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نیو کراچی کابینہ میں اصلاح
اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح اعمال کے شعبہ کی تقرری پر کلام ہوا اور
احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے جائزہ تحریک میں کمی کو دور کرنے کا ذہن دیا
اور کارکردگی بہتر بنانے کے اہداف بھی دئیے گئے۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے علاقے لاسالوت میں کفن دفن
اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لاسالوت (La Salut) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 13 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایانیز مستعمل پانی
کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 5 دن پر مشتمل کورس بنام ”کفن دفن کورس“
کرنے کا ذہن دیا جس پر چند اسلامی بہنوں نے اس کورس میں داخلے کے لئے اپنے نام بھی لکھوائے۔
آئرلینڈریجن میں
نئے مقام پر انگلش زبان میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام17 جنوری 2021ء کوآئرلینڈ
(Ireland)ریجن میں نئے مقام پر انگلش زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”بخشش اور موسیقی“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو موسیقی کے نقصانات اور اسے
بچتے ہوئے اللہ پاک سے بخشش طلب کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستگی کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی،
لانڈھی
کابینہ، کورنگی ساڑھے تین میں ڈویژن تا ذیلی
کے ساتھ کابينہ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا۔ کابینہ مشاورت شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار نے مدنی مذاکرہ کارکردگی، مدرستہ المدینہ
سے کارکردگی کس طرح لینی ہے بتایا، اورہفتہ وار کام کی ترغیب دلائی ذمہ داران کو شعبہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا گیا۔
بہتری کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے۔ذمہ
داران کی اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں
پیش کیں۔

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ(Ireland) ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے
نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستگی کا ذہن دیا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن کے علاقے ایڈنبرا میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ
لینڈ ریجن کے علاقے ایڈنبرا (Edinburgh)میں آن لائن مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”آقا ﷺکے دین کے مددگار“ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےلندن ریجن کے علاقے سلاؤ (Slough)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”اللہ پاک سے وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں“ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ میں کورس بنام ” بیٹی کا کردار
“ ہونے جارہا ہے

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام27
اور 28 جنوری2021ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں کورس بنام ” بیٹی کا کردار “ ہونے
جارہا ہے جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ
ہوگا۔
اس کورس میں اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی
پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا جائے گا۔
اس آن لائن
کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:
لاہور فیضان
مکہ مدینہ رحمان سیٹی جامعہ و مدرسہ فیضان امام غزالی سے مقدس
اوراق محفوظ کرنے کا سلسلہ
.png)
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر
اہتمام 13 جنوری 2021ء بروز بدھ لاہور فیضان
مکہ مدینہ رحمان سیٹی جامعہ و مدرسہ فیضان امام غزالی سے مقدس
اوراق محفوظ کرنے کا سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد شہباز عطاری
لاہور ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ نے شرکا کو
مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور اوراق مقدسہ کے تحفظ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے محمد عدیل
عطاری مدنی نائب ناظم فیضان جامعہ امام غزالی سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مقدس اوراق سے بھرے باکسز
خالی کئے اور انہیں قرآن محل میں محفوظ کیا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری
رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)