
Under
the supervision of Dawat-e-Islami, Sunnah-inspiring Ijtima’at’ were conducted at
2 location in Denmark (Europe) via Skype in the
second week of January 2021. Approximately, 40 Islamic sisters had the
privilege of attending these spiritual Ijtima’at. The female preachers of
Dawateislami delivered Sunnah-inspiring Bayans on the topic, ‘From the disease
to the grave’, discussed about ‘Virtues of patience’, ‘Esaal-e-Sawab for the
deceased’ and ‘Agonies of death’. Moreover, she gave them the mindset of watching
Madani Muzakrah and reading or listening to weekly booklet.
Monthly Madani Mashwara
of Responsible Islamic sister of Division Prato (Italy)

Under the supervision of
Dawat-e-Islami, an online Monthly Madani Mashwarah of Responsible Islamic
sisters of Division Prato (Italy) was held in previous
days via Skype. Division Nigran Islamic sister analysed the Kaarkardagi [performance]
of
the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah
and shared some important point for strengthening ‘religious activities’ and
gave them the mindset of improving weekly Kaarkardagi
[performance]. Division Nigran Islamic sister (Department
for Madani Dorah) explained the changes made in the points
of ‘Madani Dorah’ and described the method of increasing the attendees of
Madani Dorah.

Under the supervision of
Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of Responsible Islamic sisters of Norway was
held in previous days via Skype. Division Responsible Islamic sisters had the privilege of attending this
important Mashwara. Kabina Nigran Islamic sister analysed the
Kaarkardagi [performance] of the attendees
(Islamic sisters), did their Tarbiyyah regarding how to
improve religious activities during lockdown and encouraged them to increase
and strengthen Kaarkardagi [performance] regarding
weekly booklet. Moreover, she also shared important points for strengthening
weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at [via Skype] and
gave the Islamic sisters the mindset of attending monthly Madani Halqa
تمام اراکین
عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18جنوری2021ءکو تمام
اراکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم 25اراکین
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ابتدا٫ ًمدنی مذا کرہ نمبر
1801،1357،1372 سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کچھ ارشادات کی روشنی میں تربیت کی۔
مدرستہ
المدینہ بالغات،مدرستہ المدینہ گرلز،فیضان آن لائن اکیڈمی اور شا رٹ کورسز کی ذمہ
دار عا لمی سطح نے اپنے مسائل پیش کئےاور باہمی مشا ورت سے اس کا حل تلاش کیا گیا
۔
ریجن اسلامی بہنوں نے بیرون ملک میں اسلامی
بہنوں کے مراکز بنانے اور اس کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا ۔دارالسنہ میں کورس
کرنے والی اسلامی بہنوں کے ریکارڈ فارم پر کلام ہوا ۔ذوق نعت،ذہنی آزمائش پروگرام
اسلامی بہنوں میں کروانے اور مدنی بہا ریں وصو ل کرنے کا طریقہ کار باہمی مشاورت
سے طے پایا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام17 جنوری2021ء کومدنی ریجن عرب شریف
میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حسنِ اخلاق اپنانے اور
اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن د یا۔
لاہورریجن میں
تقریباً 128 مدارس المدینہ للبنات میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام لاہورریجن میں تقریباً 128 مدارس
المدینہ للبنات میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کثیر تعدادطالبات و بچیوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نے ”بے پردگی کے
نقصانات“ کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے
پردگی سے بچنے اورباپردہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کی کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن نگران
اسلامی بہن نے جھنگ زون چینوٹ کابینہ میں جدول کی ترکیب بنائی۔ ریجن نگران اسلامی
بہن نے مختلف ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا وزٹ کیا اور ذیلی ذمہ دار اسلامی
بہن سے ڈونیشن بکس، مکتبہ المدینہ للبنات
کے بستے لگانے اور اصلاح اعمال کے رسائل کے تقسیم وصول کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔
فیصل آباد ریجن جھنگ زون چینوٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جھنگ زون چینوٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مختلف کارکردگیوں پر کلام کیا خصوصا ًذیلی تا ڈویژن سطح کی تقرریاں
مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دئیے ۔
نگران مجلس مدنی قافلہ کا سرگودھا زون کا دورہ، مدنی
قافلے پر مدنی پھول بیان کئے گئے

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
18جنوری 2021ء کو نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نےمجلس مدنی قافلہ فیصل
آباد کے ریجن ذمہ دار قاسم عطاری کے ہمراہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں
سرگودھا زون کا دورہ کیا۔
اس دوران مدنی قافلہ ذمہ داران، 12 ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول ، جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کی تربیت
کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی قافلے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے گئے۔
بعد ازاں ذمہ داران سے چند امور پر گفتگو بھی
ہوئی ۔ گفتگو میں ذمہ داران کی تقرری، جمعہ فکس، سمتیں فکس وانٹری،ہفتہ وار دار
السنہ کی مضبوطی، قافلہ ذمہ داران کی تربیت، 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنا شامل
تھیں۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری،
شعبہ مدنی قافلہ)

دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
15 جنوری 2021ء کو بلوچستان کے شہرقائم مدنی مرکز فیضان مدینہ وندر میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
کراچی ریجن شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری
نے شرکا کی تربیت کی۔ مدنی قافلہ اگر ایسی جگہ پہنچے جہاں دعوت اسلامی کا دینی کام
نہیں ہے تو وہاں دینی کام شروع کرنے کا کیا طریقہ کار ہوگا ، تربیتی سیشن میں اس
حوالے سے لائحہ عمل بیان کیا گیا۔(رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 15 جنوری2021 ء بروز جمعۃ
المبارک سرگودھا زون محلہ ڈپٹیانوالہ شاہ پور صدر میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
سنتوں بھرے اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی عامر رضا عطاری ڈویژن
نگران نے شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیان
کیا اور شان صحابہ کا درس دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ (رپورٹ:بلال عطاری رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع)

دعوت اسلامی
کی مجلس کارکردگی کے زیر اہتمام 16 جنوری 2021 ء بروز ہفتہ لاہور شمالی زون، واہگہ ٹاؤن کابینہ رضوان
گارڈن میں مجلس کارکردگی کے رکن کابینہ واہگہ ٹاؤن لاہور شمالی زون محمد شہزاد
عطاری کے والد محترم کی پہلی برسی پر ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا۔
ایصال ثواب
اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی منصور عطاری نے فکر آخرت کے موضوع پر بیان کیا اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔ اس
موقع پر رکن شوری حاجی منصور عطاری نے نگران کابینہ محمد ندیم عطاری کے ہمراہ، شیخ طریقت
امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم عالیہ کی بارگاہ میں لائیو مدنی چینل پر ہونے والے
ہفتہ وار مدنی مذاکرےمیں شرکت کی ۔