نگران زون حاجی
نعیم عطاری کا الہ آباد کابینہ میں نیو جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ
دعوت اسلامی کے زیر اہتما م 22 جنوری2021 ء
بروز جمعۃ المبارک نگران
زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ
کا دورہ کیا جہاں اراکین کابینہ اور ڈویژن
نگران سمیت علاقائی نگران سے ملاقات کی ۔
ملاقات
میں مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کو مدنی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ قصور کے طلباء کو
1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ الہ آباد
کابینہ میں قائم فیضان مدینہ شہزادہ گرین سٹی میں بھی 1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر طلبہ میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر نگران زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ میں نیو جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیا۔( رپورٹ: محمد عاصم عطاری نگران کابینہ)
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 20 جنوری 2021 ء بروز بدھ فاروق آباد کابینہ خانقاہ ڈوگراں میں مدنی بستے
کا افتتاح ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی غلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی
لاہور زون نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی
میں کوشاں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر
حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ
لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری شعبہ قافلہ فاروق
آباد کابینہ)
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 21 جنوری2021ء
بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں کفن دفن مجلس کے زیر اہتمام بستہ لگانے کا سلسلہ ہوا ۔
مبلغ دعوت
اسلامی یاسر عطاری ریجن ذمہ دار اور رکن
مجلس عزیر عطاری نے ہفتہ وار اجتماع میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول کو مسلم فینرل ایپلیکیشن
کا تعارف کرواتے ہوئے ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔
نیو کراچی
گودرا کالونی مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ احمد رضا میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام22 جنوری 2021 ء بروز جمعۃ المبارک نیو کراچی گودرا کالونی مدرسۃ المدینہ
اور جامعۃ المدینہ احمد رضا میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں مدسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور جامعۃ المدینہ کے
استاذہ سمیت طلباء نے شرکت کی۔
کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی یاسر عطاری ریجن ذمہ دار نے شرکا کے درمیان غسل میت کی
اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور
حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت
مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔
واضح رہے ! اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سرکار دو عالم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت ڈویژن ذمہ دار کامران عطاری کے گھر
جاکر ان کے والد کی عیادت کی اور دعائے صحت کی ۔(رپورٹ :عزیر عطاری
رکن مجلس فیضان مدینہ)
لانڈھی نمبر 6
کراچی میں قائم جامع مسجد فاروقی کے مدرسۃ
المدینہ میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021 ء بروز جمعرات لانڈھی نمبر 6 کراچی میں قائم جامع
مسجد فاروقی کے مدرسۃ المدینہ میں کفن دفن
پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں مدسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور طلباء نے شرکت کی ۔
کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی آصف عطاری نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل
کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی
طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ :عزیر
عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)
چیئرمین ریاض
بہرانی اور پرنسپل جعفر آباد پبلک اسکول ڈیرہ
اللہ یار سے ملاقات
21 جنوری 2021 کو ڈیرہ اللہ یار ڈویژن
بلوچستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ذمہ دار شعبہ تعلیم نور مصطفی عطاری نے جعفر آباد
پبلک ماڈل ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار میں چیئرمین
ریاض بہرانی صاحب اور پرنسپل جعفر آباد پبلک سکول ڈیرہ اللہ یار سے
ملاقات کی ۔
ملاقات میں ذمہ دار دعوت
اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا ذہن دیتے
ہوئے ادارے میں ان کے نفاذ پر زور دیانیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ
المدینہ کا شائع کردہ کیلنڈر تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور رضا عطاری کے دینی کام
22 جنوری 2021 ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد
منصور رضا عطاری نے آئی ایٹ ٹو ڈویژن جامع مسجد صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ میں موجود مدنی قافلے کے عاشقان رسول کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔
جبکہ بعد نماز عصر آئی ایٹ ٹو
اسلام آباد جامع مسجد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے اطراف میں
مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری کے ساتھ مدنی
دورہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
دوسری جانب 22 جنوری 2021 ءبروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء نیو امرپورہ راولپنڈی محمد منصف عطاری کی زوجہ مرحومہ اور محمد رمضان عطاری ، محمد عمران عطاری اور محمدعنصر
عطاری کی والدہ کے رسم چہلم کے موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری نے ایصال
ثواب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقان رسول سے ملاقات کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے ۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری شعبہ کفن دفن اسلام آباد
ریجن)
پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےرکن زون سیدمحمدقمررضاعطاری
مدنی نے15جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک نگران کابینہ سیدصداقت شاہ صاحب کے ہمرہ ہٹیابالااطراف
چکوٹھی سیکٹراورلمنیاں ڈویژن میں چندنیواثاثوں کاوزٹ کیا۔
دوران وزٹ فیضان
عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے والے پلاٹ اورزیرتعمیرمدرسۃالمدینہ للبنات کےواقفین
اورکمیٹی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور پلاٹ کی پیمائش کرکے نشاندہی کر تے ہوئے شعبے کاتعارف پیش کیااور دینی خدمات میں مصروف عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کواپنی پراپرٹیزدینے پران
کاشکریہ اداکیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 19 جنوری 2021ء بروز منگل کراچی کے علاقے قائد آباد میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا
جس میں ڈویژن اور علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کفن دفن
تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالقیوم
عطاری نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے
موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور
پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے
ہوئے غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ :عزیر
عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)
مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع
کا انعقاد، مقامی عاشقان رسول کی شرکت
دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری کے بہنوئی مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون، نگران کابینہ اور ڈویژن
مزنگ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور دعوت اسلامی کے
دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرا ہتمام 23جنوری 2021ء کو ویسٹ
مڈلینڈز میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ مڈلینڈز یوکے مشاورت کے اسلامی
بھائیوں نےشرکت کی۔
نگران ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کو
12 دینی کاموں کے حوالے سے متحرک ہونے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بھائیوں نے اپنے
اپنے شعبے کی کارکردگی پیش کی۔
نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری کی علامہ غفران محمود
سیالوی صاحب سے ملاقات
24جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی علامہ غفران
محمود سیالوی صاحب کی رہائش گاہ پہنچے
جہاں انہوں نے علامہ صاحب سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ اور غفران سیالوی صاحب کے درمیان دینی امور کے حوالے سے باہم تبادلہ خیال بھی ہوا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور
دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
Dawateislami