بنگلہ دیش ڈھاکہ میں تین دن کا بین الاقوامی سنتوں
بھرا اجتماع ، ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت
ڈھاکہ
بنگلہ دیش میں تین دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع
مختلف
شہروں سے ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت
عالمِ اسلام کی عظیم دینی و اخلاقی تحریک دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 18 تا 20 نومبر 2026ء بروز بدھ تا جمعہ Ground Near Uttara Center Metro Station Diabari Uttara ڈھاکہ بنگلہ دیش میں عظیم الشان سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا۔
تین دن کے اجتماع میں بنگلہ دیش کے مختلف شہروں اور
علاقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، بزنس کمیونٹی اور
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں عاشقانِ رسول اجر و ثواب کمانے، اپنی دینی
و معاشرتی اصلاح کرنے کے لئے شریک ہوئے۔
تین دن کا یہ عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع 10 سیشن پر
مشتمل تھاجن کی تفصیلات نیچے ملاحظہ کیجئے:
اجتماع کا پہلا دن: (1st
Day)
پہلا سیشن: (1st
Session)
اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کے لیے یہ پہلا دن نہایت
خوشیوں اور سعادتوں سے بھرپور رہا جہاں شرکا نے سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے نیکیاں
کمانے اور اجر و ثواب کے حصول کے لئے شرکت کی۔
صبح 10 بجے تلاوت قرآن پاک سے اجتماع کا آغاز ہوا جبکہ
نعت خواں حضرات نے حمد باری تعالیٰ اور ہدیۂ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت ونعت کے
بعد مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں شرکا کو نمازوں کے پابندی
کرنے، علم دین سیکھنے اور سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔بیان کے بعد
سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا۔ حلقے میں
اسلامی بھائیوں کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھایا گیا اور ان کے بنیادی مسائل کے
بارے میں بتایا گیا۔حلقے کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔
دوسرا سیشن: (2nd
Session)
تلاوت و نعت سے دوسرے سیشن کا آغاز ہوا جس کے بعد مبلغ
دعوتِ اسلامی نے ”نماز کی پابندی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو نماز قضا نہ کرنے کی ترغیب دلائی۔بیان کے بعد نماز عصر اداکی گئی۔
عصر کی نماز کے بعد رکن شوریٰ عبد المبین عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیااور شرکائے اجتماع کی دینی، اخلاقی و معاشرتی تربیت کی۔
بیان کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔ نماز کے بعد سورہ ملک
کی تلاوت کی گئی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔ حلقے میں نماز کا عملی
طریقہ، نماز کے فرائض و واجبات اور نماز کے بنیادی مسائل سے اسلامی بھائیوں کا
آگاہ کیا گیا۔
تیسرا سیشن: (3rd
Session)
نماز
عشاء کی ادائیگی کے بعد تلاوت و نعت سے تیسرے سیشن کا آغاز ہوا۔
تلاوت
و نعت کے بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور
عشق مدینہ“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکے دلوں میں محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شمع کو
اُجاگر کیا۔
بیان
کے بعد ”دستار فضیلت“ کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں جانشین و خلیفۂ امیر
اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی خصوصی آمد ہوئی۔ دستار فضیلت میں بنگلہ دیش
بھر کے جامعۃ المدینہ بوائز سے درس نظامی (عالم کورس) مکمل
کرنے والے علمائے کرام کے سروں پر جانشین امیر اہلسنت، نگران شوریٰ، اراکین شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور عبد المبین عطاری کے
ہاتھوں دستار سجائی گئی اور انہیں سرٹیفکیٹ (Certificate)
دیا
گیا۔
تقریب
کے اختتام پر نگران شوریٰ نے شرکا کو ترغیب دلائی کہ وہ خود بھی علم دین سیکھیں
اور اپنا یہ ذہن بنالیں کہ ہمارے گھر میں ایک عالم و حافظ ضرور ہوگا، بعد ازاں
صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کی گئی۔
اجتماع کا دوسرا دن: (2nd Day)
چوتھا سیشن: (4th
Session)
نماز تہجد سے چوتھے سیشن کا آغاز ہواجس کے بعد بارگاہِ
خداوندی میں نماز فجر ادا کی گئی۔نماز فجر کے بعد مناجات و دعا کا سلسلہ ہوا۔
مناجات کے بعد نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری
مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اسلامی تعلیمات پر عمل اورمسجدکی آباد
کاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی
پابندی کرنے، اپنی اصلاح کرنے، برائیوں سے دوری اختیار کرنےاور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا
ذہن دیا۔
پانچواں سیشن: (5th Session)
قرآن
پاک کی تلاوت اور بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
میں ہدیۂ نعت پیش کرکے پانچویں سیشن کا آغاز کیا گیا جس کے بعد مبلغ دعوتِ اسلامی
نے ”صحابہ کرام رضی اللہُ عنہ کی
شہادت اور دین کی خاطران کی قربانی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
بیان
کے بعد سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کو غسل میت کا طریقہ، اس
کے احکام، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت تدفین کے بارے میں معلومات فراہم کی
گئی۔ نماز ظہر کی ادائیگی کے ساتھ پانچویں سیشن کا اختتام ہوا۔
چھٹا سیشن: (6th
Session)
نماز
ظہر کی ادائیگی کے بعد تلاوت و نعت کا سلسلہ ہوا جس کے بعد مبلغ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان میں شرکا کو موت اور آخرت کی تیاری کرنے ، قافلوں میں
سفر کرنے اورنیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا گیا۔
بیان
کے بعد نماز عصرادا کی گئی جس کے بعد نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اللہ اوراس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
ناراضگی سے بچنا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگران
شوریٰ نے شرکا کو یہ نیت کروائی کہ ہر اس عمل سے بچیں جس سے اللہ پاک اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ناراض ہوں۔ انہوں نےکہاکہ ایک مسلمان کو قرآن و حدیث کے علم
اور دینی اجتماعات و نیک لوگوں کی صحبت سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ اور اس کے
رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کس بات سے
راضی اور کس سے ناراض ہوتے ہیں۔
بیان
کے بعد باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔ نماز مغرب کے بعد سیکھنے سیکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کو فرض علوم سکھائے گئے۔
ساتواں سیشن: (7th Session)
نمازعشاء
ادا کی گئی۔ نماز کے بعد تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سلسلہ
ہوا۔
تلاوت
نعت کے بعد خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”توبہ اور خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو اللہ پاک کی بارگاہ میں سچے دل
سے توبہ و رجوع کرتا ہےتو اللہ کریم اسے دنیا و آخرت میں بڑا مقام عطا فرمادیتا
ہے۔
بیان
کے بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی جانب سے دنیا بھر کے عاشقانِ
رسول کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا گیا کہ 22، 23 اور 24 دسمبر 2027ء کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ڈھاکہ (بنگلہ دیش) میں عظیم
الشان 3 روزہ اجتماع منعقد ہوگا۔ تمام
شرکا کو ابھی سے اس اجتماع میں شرکت کرنے اور دوسروں کو اس کی دعوت دینے کی نیتیں
کروائی گئیں۔
سیشن
کے اختتام پر ذکر و اذکار، مناجات اور رقت انگیز دعاؤں کاسلسلہ ہوا ، آخر میں صلوۃ
و سلام بھی پڑھا گیا۔
اجتماع کا تیسرا دن: (3rd Day)
آٹھواں سیشن: (8th Session)
آٹھویں سیشن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا جس کے بعدشرکائے اجتماع نماز فجر ادا کرتے ہوئے
اپنے رب تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوئے۔
نماز فجر کے بعد
مبلغ دعوتِ اسلامی نے دینی و اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نواں سیشن: (9th
Session)
قرآن
پاک کی تلاوت سے سیشن کا آغاز ہوا اورنعت شریف پڑھی گئی۔ رکن شوریٰ عبد المبین
عطاری نے قیامت کی ہولناکیوں، آخرت کی کامیابی اور سرورِ کائنات، امام الانبیاء صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت کے
موضوعات پر روشنی ڈالی۔
بیان
کے بعد سیکھنے سیکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اسلامی بھائیوں پر نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے حوالے سے انفرادی کوشش کی گئی۔
آخری سیشن: (Special
Session)
اجتماع
کی آخری خصوصی نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
تلاوت
و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”خوفِ خدا اور آخرت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے کہاکہ”اپنے اندر خوفِ
خدا پیدا کریں، قبر کو یاد کریں، قیامت کو یاد کریں، محشر کے دن کو یاد کریں۔ ایک
نہ ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے، کر لے جو کرنا ہے، آخر موت ہے۔ اس اجتماع سے ہمیں
نیک بن کے جانا ہے، متقی بن کے جانا ہے، پرہیزگار بن کے جانا ہے، اللہ کے حضور سچی
توبہ کر کے جانا ہے“۔
بیان
کے بعد تصور مدینہ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دربار میں
حاضری کا دلکش نقشہ کھینچا جس سے حاضرین کے دل جذبات اور آنسوؤں سے لبریز ہو گئے۔اس
کے بعد رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوا جس میں بارگاہ رب العزت میں گڑگڑاکردعائیں
مانگی گئیں۔
دعا
کے بعد باجماعت نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی گئی اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں درود و
سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
رکن
شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے مسلسل بارش کے باوجود ثابت قدمی دکھانے پر بنگلہ دیش
کے مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے تاریخ رقم کر دی ہے۔
اس طرح
ڈھاکہ بنگلہ دیش میں تین دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع اپنے اختتام کوپہنچا۔
Dawateislami