دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلےدنوں فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی میانوالی کابینہ
نگران کا جامعہ المدینہ کی طالبات اور مدنی عملے کے ساتھ مشورہ ہوا۔
کابینہ
نگران نے ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے“
کے موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے۔ طالبات کو آٹھ مدنی کاموں کا تعارف کروایا اور
ذیلی سطح کا کارکردگی فارم فل کرنے کا طریقہ بتایا اپنے ذیلی کے اجتماع میں شرکت
کرنے، اور مدرسہ المدینہ بالغات لگانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مشورہ
ہواجس میں زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
۔ آرڈرز کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبہ المدینہ کا بستہ لگانے
کی ترغیب دلائی ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور تقسیم رسائل کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شورکوٹ
کابینہ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس
میں جھنگ کابینہ نگران اور شور کوٹ ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی۔ تقرریوں کومکمل
کرنے پر کلام کیا اوراہداف دئیے ۔اسلامی بہنوں کو اَپ ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے گئے دینی کام کو مزید بڑھانے
کا ذہن دیا گیا۔
فیصل آباد زون و کابینہ ذمہ داران کے ساتھ ریجن
علاقائی دورہ ذمہ دار کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل
آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورہ لیا جس میں زون تا ذیلی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں علاقائی دورہ کے نئے نکات اور
کارکردگی فارم پر کلام ہوا۔علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،مدنی قافلہ، محفل نعت
کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا گیا۔
شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور
ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
جھنگ زون و کابینہ ذمہ داران کے ساتھ ریجن
علاقائی دورہ ذمہ دار کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 جنوری 2021ء جھنگ
زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ
کال مدنی مشورہ لیا جس میں زون اور کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں علاقائی دورہ کے نئے نکات اور
کارکردگی فارم پر کلام ہوا۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،مدنی قافلہ، محفل
نعت کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا گیا۔ شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع
کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران
کے سوالات کا جواب دیا گیا۔
اسلامی بہنوں بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں
کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک
اعمال نمبر 1 تا 5 پر کلام کیا اور عمل کا
ذہن دیا نیز نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بتایا اور روزانہ اپنے اعمال
کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی
بہنوں نے اپنے تاثرات دئیے اور نیتیں بھی
پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کی
مختلف کابينہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے تحت بہادرآباد گلشن اور صدر کابینہ میں
ذیلی سطح تک ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کے جدید تقاضوں کے مطابق کام
کرنے کا طریقہ کار سمجھایا گیا اور شخصیات میں آن لائن کورسز کروانے پر توجہ دلائی گئی جس پر ذمہ داران نے کام کرنے
کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں لائنز ایریا
میں سٹی کورٹ کی ایڈووکیٹ کے گھر ان کے بھائی کے سوئم کے سلسلہ میں ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابينہ مشاورت و دیگر ذمہ داران اور مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔
اسلامی بہنوں کی شعبہ ”رابطہ برائے شخصیات “کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی کے علاقے لائنز ایریا
میں اسلامی بھائی کے سوئم میں ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفل نعت ہوئی جس میں دعوت
اسلامی کی مبلغہ اسلامی بہن نے بیان فرمایااور
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کابینہ
سطح ذمہ دار نے بھی شرکت کی۔
فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ریجن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع
20 جنوری 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن جنوبی زون فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ریجن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع ہواجس میں نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسرعطاری مدنی سمیت دیگراراکین
مجلس نے شرکاء کی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
میں خدمت سر انجام دینے کے حوالے سے تربیت
تربیت کی۔
واضح رہے!تربیتی
اجتماع میں نگران مرکزی مجلس شوری حاجی عمران عطاری نے بھی شرکاء کو مختلف مدنی
پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
18
جنوری 2021ء بروز پیر شریف فیضان مدینہ ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن
کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں رکن شورٰی قاری سلیم عطاری نے شکر کے فضائل
سے متعلق بیان فرماتے ہوئے شرکائے اجتماع کو مختلف نکات عطا فرمائے ۔
اس موقع پر نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی سمیت دیگر
اراکین مجلس نے شرکائے اجتماع کی انتظامی و تعلیمی امور پر تربیت کرتے ہوئے عطیات اور دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی
کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے ۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن
اکیڈمی آفس ذمہ دار)
دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 22 جنوری2021 ء بروز جمعۃ المبارک محمد شہباز عطاری لاہور ریجن ذمہ
دار مدنی قافلہ نے لاہور فیضان مکہ مدینہ رحمان سیٹی شاہدرہ میں قائم اوراق مقدسہ کے ا سٹور کا وزٹ
کیا ۔
جہاں مبلغ دعوت اسلامی نے ڈویژن نگران رحمان سٹی اور رکن مجلس تعمیرات سمیت دیگر
ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے مدنی قافلے و
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کی حفاظت کرنے کا ذہن دیا۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے اسٹور کے وزٹ کے دوران اسٹور میں تیار کئے جانے والے تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز اور ڈرم سمیت ا سٹور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور
انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ان
کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں عاشقان رسول کے ساتھ دعوت
اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھی نیتیں کروائیں ۔(رپورٹ: محمد ناصر
عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مرید لاہور)
Dawateislami