18 جنوری 2021ء بروز پیر شریف فیضان مدینہ ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں رکن شورٰی قاری سلیم عطاری نے شکر کے فضائل سے متعلق بیان فرماتے ہوئے شرکائے اجتماع کو مختلف نکات عطا فرمائے ۔

اس موقع پر نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی سمیت دیگر اراکین مجلس نے شرکائے اجتماع کی انتظامی و تعلیمی امور پر تربیت کرتے ہوئے عطیات اور دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے ۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)