اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے نارتھ برمنگھم کے  دو علاقوں میں کورس ”اسلامک ہیروز“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں حضرت عمر فاروق اعظم، حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات دی گئیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام16 جنوری 2021 ء بروز ہفتہ حرا آباد محمدی مسجدحیدرآباد میں شرکاء مدنی قافلہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی میلاد رضا عطاری کابینہ ذمہ دارنے شرکائے مدنی قافلہ کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام 17 جنوری 2021 ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن  پریکٹیکل تربیتی حلقہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے تین دن تربیتی اجتماع کے سلسلے میں آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام 16 جنوری 2021 ء بروز ہفتہ صحرائے مدینہ مدرسۃ المدینہ میں کفن دفن  پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں مدر سۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور طلباء نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی یاسر عطاری نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔( عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 17  جنوری 2020ء بروز اتوار فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران زون بشیر احمد عطاری نے صبر کے فوائد کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو 12 دینی کام کے لیے اپنی اپنی مجالس کو فعال کرنے، عشر کی ترکیب مضبوط کرنے اور رمضان عطیات کے لیے ابھی سے کوشش کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ہر ہر رکن زون کو 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ :فضل الرحمان عطاری رکن زون)


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 جنوری 2021 بروز اتوار حیدر آباد پکہ قلعہ مدینہ مسجد میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافت سے وابستہ سینئر صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیاں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


16 جنوری 2021 بروز ہفتہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ہزارہ زون ذمہ دار نے نگران کابینہ کے  ہمراہ پختونخواہ حویلیاں پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیاں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر عثمان عطاری لاہور ریجن ذمہ دار نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات اور مدنی مذاکرہ میں اول تا آخیر شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا ۔(اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


پچھلے دنوں خورشید کھوکھر رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


پچھلے دنوں محمد طیب عطاری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں مدنی ریجن،ملک کویت ، 3ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماعات اور2 ون ڈے سیشن ہوئے جن میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے مرض سے قبر تک کےموضوع پر بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شان حافظ ملت“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔اسی سلسلے میں مدنی ریجن سے تقریباً،1554 (پندرہ سو چوون) اسلامی بہنوں نے رسالہ”شان حافظ ملت “پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، کویت میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ڈویژن سطح شعبہ ذمہ داران اور ذیلی نگران  اسلامی بہنوں سمیت شعبہ سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا

مدنی مشورے میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت فرمائی ۔ 8 دینی کاموں کو آگے بڑھانے خصوصاً مدنی دورے میں شرکت کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔ گھریلوصدقہ بکس کی کارکردگی میں اضافے کے لئے زیادہ کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔