آج دوپہر دو بجے میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے
اجتماع پاک منعقد کیا جائیگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
27 جنوری 2021ء بروز بدھ دوپہر 2 بجے دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں
میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
میڈیا سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست نشر کیا جائیگا جس کو مختلف شہروں کے پریس کلب میں
ویڈیولنک کے ذریعے دکھایا جائیگا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے زیر اہتمام
23 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں
دعوت اسلامی کے اجتماعات، لوگوں کے خوشی و غم کے پروگرام میں اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے بھر پور
رسائل تقسیم کرنا ہے تاکہ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ علمِ دین پہنچ سکے۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں 22جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے زون نگران، کابینہ نگران اور ڈویژن مشاورت اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور
انہیں اپنے علاقوں میں 12 دینی کاموں میں فعّال ہونے اور عاشقانِ رسول کو زیادہ سے
زیادہ مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین حاجی وقار المدینہ عطاری،حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد
اظہر عطاری اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں مختلف شعبے کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں 22جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ،مجلس اصلاح
اعمال اور مجلس مدرسۃا لمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور
شرکا کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے اور اپنے اپنے شعبے میں شرکا کی تعداد کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی وقار المدینہ
عطاری،حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جنوری 2021ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے
شعبہ نگران، زون نگران، ڈویژن و علاقہ نگران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
نگران شوریٰ نے انہیں اپنے اپنے شعبہ جات کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے لئے عملی
اقدام ٹھانے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد جنید عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی
کے تحت نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان فلک شیر عطاری نے 20 جنوری 2021ء بروز بدھ مدرسۃ المدینہ سلمانیہ
نیشنل پائپ لاہور شیخو پورہ میں مدرسہ جائزہ کیا جہاں مدرسین اور ناظمین
سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں حاضرین کی تعلیمی نظام کو مضبوط
کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے رہائشی
مدارس کی اپ ڈیٹ نظام کو بہتر بنانے اور اس کے لئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور
مدنی کامو ں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذہن دیا نیز مدرسین اور ناظمین کو تعلیمی و
اخلاقی حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے 2021میں تعلیمی نظام کو مزید ممتاز بنانے کا
حدف دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے زیر اہتمام 20 جنوری2021 ء بروز بدھ محلہ
ڈپٹیانوالہ شاہ پور صدر میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے
شرکت کی ۔
سنتوں بھرے اجتماع میں مبلغ دعوت عاصم رضا عطاری
رکن کابینہ سوشل میڈیا ذ مہ دار نے
شرکائے اجتماع کے درمیان عظمت والدین کے موضوع
پر بیان کیا اور حاضرین کو والدین کی خدمت
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ (رپورٹ:بلال
عطاری رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع)
الحمد للہ عزوجل عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی
سلسلہ میں 20جنوری2021ء بروز بدھ تتلے عالی ڈویژن کی جامع مسجد عمر فاروق میں
علاقائی دورہ ہوا جس میں اہل علاقہ کو نماز
عصر کے بعد نیکی کی دعوت کی دی گئی ۔
جبکہ نماز مغرب کے بعد زون ذمہ دار مجلس اصلاح
اعمال محمد قاسم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہل علاقہ سمیت نمازیوں نے
شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰ لہ وسلم سے محبت کرنے کے طریقے کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے حاضرین کو نیک اعمال کرنے اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر
کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی کامونکی کابینہ)
ڈویژن انوارشریف
میں فیضان عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے والے پلاٹ کا وزٹ
شعبہ پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن
ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14جنوری2021ء بروز جمعرات رکن زون محمدقمررضاعطاری مدنی نے
مظفرآبادکابینہ کے ڈویژن انوارشریف میں فیضان عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے
والے پلاٹ کا وزٹ کیا ۔
جہاں مبلغ دعوت اسلامی نے واقف
جناب ماسٹررفیق احمد اوران کے صاحبزادے
اشتیاق احمدسے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے راہ خدامیں خرچ کرنے کے
فضائل بتائے جبکہ ان کے ساتھ پلاٹ کی پیمائش
کرکے نشان دہی کی اورانھیں تعمیرات میں تعاون کا ذہن دیا۔
مبلغ دعوت اسلامی نے پلاٹ دعوت
اسلامی کودینے پر شخصیات کاشکریہ اداکیا
اور دعاؤں سے نوازا یادرہے ! اس موقع پررکن زون آئمہ مساجدمولاناشکیل
مدنی اورعلاقہ نگران محمداسحاق عطاری بھی موجودتھے۔
فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ عطیات بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس عطیات بستہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2021ء بروز پیر فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر
عبدالقیوم نیازی عطاری نگرانِ شعبہ عطیات بستہ نے شرکا کے درمیان نیکی و پرہیزگاری میں ترقی کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ کو مزید ترقی کی طرف لے کرجانے اور
بھرپور کوشش کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی
پھول دیئے اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے رکن
شوریٰ سے ملے 26 فیصد ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف و مقاصد پر
کلام کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش)
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام19 جنوری 2021 ء بروز منگل لانڈھی
6 36Bکراچی میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے
قاری صاحبان اور طلباء نے شرکت کی ۔
کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی آصف عطاری نے شرکا
کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے غسل میت کا عملی طریقہ
سیکھایا اور کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت دفنانے کا طریقہ بتایا۔( رپورٹ : عزیر عطاری
رکن مجلس فیضان مدینہ)
پاک سطح
دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن کا دارالسنہ کی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح
دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دارالسنہ کی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں دارالسنہ ذمہ دار
ریجن سطح ، زون سطح ، دن و رات ناظمات اور دن و رات کی معلمات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں تجدیدِ اجارہ فارم کے حوالے سے رہنمائی کی گئی۔ مزید اس موقع پر کارکردگی بھی لی گئی۔شعبہ کارکردگی
کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔ سالانہ اضافے کے لئے معلومات دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ
قاعدہ اور ناظرہ کے ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے جو کامیاب نہیں یا جنہوں
نے ٹیسٹ نہیں دئیے ہوئے ان سے تیاری کا ہدف بھی لیا گیا ۔
مدنی مشورے
میں پاک دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مسلمانوں
کی غم خواری وخیر خواہی کے حوالے سےمدنی پھول دئیے۔ اس مشورے میں حسن اخلاق اپنے
کردار کوستھرا رکھنے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اپنی ذمہ داری کےبارے میں غور و فکر کرنے
شعبے میں بہتری لانے اور اپنے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن اور نگران اسلامی بہن سے مربوط رہنے کے تعلق سے مدنی پھول دئیے گئے ۔
Dawateislami