دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن  گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 131 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔