دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13تا 17 جنوری2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 125 نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13 تا 19 جنوری2021ء تک  یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن، وارنگٹن، پریسٹن، برنلے، بلیک برن، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں 879 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن  سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا ہوا جس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہر نیوکاسل ( Newcastle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 17 جنوری 2021 ءکو یوکےبرمنگھم ریجن میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

برمنگھم کی ریجن سطح ڈونیشن بکس اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مالیات کا نظام بہتر کرنے، ڈونیشن بکس بڑھانے، ریکارڈ درست کرنے کے حوالے سے مختلف نکات دئیے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں مانٹریال ،کیلگری ، برمٹن اور تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات اور غفلت کا انجام“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام18 جنوری 2021ء کو  کینیڈا اور امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کی نگران اسلامی بہن اور امریکہ کی تمام ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہِ رمضان المبارک کے نکات کے مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز آٹھ دینی کاموں کو بہتر کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری  2021ء کے دوسرے ہفتے کو ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam)،دین ہاگ ( Den Haag)اور اہمسٹر ڈیم( Amsterdam)کی تقریبًا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”بےپردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو پردے کے دینی اور دنیوی فوائد اور بے پردگی کے نقصانات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام گھر درس بھی ہے ۔گھر درس دینے والے/والیوں کے لئے امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ "یا اللہ مجھے اور جو جو گھر درس دیتے ہیں یا دیتی ہیں ان سب کو بلکہ ہم سب کو اپنے پیارے حبیبﷺ کے پڑوس میں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔ اے اللہ جو رہتی دنیا تک دعوت اسلامی سے وابستہ رہتے ہوئے گھر درس کی ترکیب کرتا رہے گا ان سب کے حق میں بھی میری یہ ٹوٹی پھوٹی دعا قبول کر لے۔"

چنانچہ اسی سلسلے میں دسمبر 2020ء میں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona)کے مختلف علاقوں میں کم و بیش132 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے اور سننے کی ترکیب کی۔

جبکہ18 اسلامی بہنوں کو امیرِ اہل سنت کی دعاؤں سے حصہ پانے کے لئے گھر درس دینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے نیت کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس روحانی علاج کے زیرِ اہتمام18 جنوری 2021ء کو اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے 12 تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئےنیز اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

شانِ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ

اس رسالے میں آپ یہ بھی پڑھ سکیں گے:

٭ عاشقِ اکبر کا عشقِ رسول٭ زمین سے زیادہ آسمان پر شہرت٭ جنّتِ عَدن کا حقدار کون؟ ٭اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں54ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now