مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع
کا انعقاد، مقامی عاشقان رسول کی شرکت

دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری کے بہنوئی مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون، نگران کابینہ اور ڈویژن
مزنگ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور دعوت اسلامی کے
دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیرا ہتمام 23جنوری 2021ء کو ویسٹ
مڈلینڈز میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ مڈلینڈز یوکے مشاورت کے اسلامی
بھائیوں نےشرکت کی۔
نگران ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کو
12 دینی کاموں کے حوالے سے متحرک ہونے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بھائیوں نے اپنے
اپنے شعبے کی کارکردگی پیش کی۔
نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری کی علامہ غفران محمود
سیالوی صاحب سے ملاقات

24جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی علامہ غفران
محمود سیالوی صاحب کی رہائش گاہ پہنچے
جہاں انہوں نے علامہ صاحب سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ اور غفران سیالوی صاحب کے درمیان دینی امور کے حوالے سے باہم تبادلہ خیال بھی ہوا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور
دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
”میمن
چیئر یٹیبل اسپتال “اور”حاجرہ اسپتال “میں لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف ممبران سے ملاقات

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کابینہ
کے ڈویژن آفندی ٹاؤن کی شعبۂ تعلیم کی ڈویژن اور علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ”میمن چیئر یٹیبل
اسپتال “اور”حاجرہ اسپتال “میں لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف ممبران سے ملاقات کی اور انھیں
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی
چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔ وہاں موجود ڈاکٹر زنے
اسپتال میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت بھی کی۔

پچھلے کئی دنوں سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے
جامعات المدینہ بوائز میں طلبہ کرام کی ایک تعداد رات بھر میں قرآن پاک پڑھنے کی
سعادت حاصل کررہی ہے۔23 جنوری 2021ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں قرآن پاک
پڑھنے والے طلبہ کرام کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش کی گئی جس پر امیر اہل سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے قران پاک مکمل کرنے والے طلبہ کرام کو مبارک
باد پیش کی اور انہیں مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اپنی دعاؤں
سے نوازا۔
قرآن پاک پڑھنے والے طلبہ کرام کی کارکردگی بیان
کرتے ہوئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا کہنا تھا کہ جامعۃا لمدینہ
بوائز میں ایک رات میں مکمل قرآن پاک پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد412، تین دن
میں قرآن پاک ختم کرنے والے طلبۂ کرا م کی تعداد 142، روزانہ ایک منزل قرآن پاک
پڑھنے والوں کی تعداد 202 جبکہ 4 ہزار 385 طلبہ روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت
حاصل کررہے ہیں۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی فیضان
مدینہ کراچی میں تخصصات کے علمائے کرام سے درمیان تربیتی سیشن ہوا جس میں H.Rڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار سید شاہد قادری نے S.5 کے بارےمیں معلومات فراہم کیں۔
سید شاہد عطاری نے تربیتی سیشن میں بتایا کہ
اپنے تعلیمی، گھریلو اور دفتری معاملات کو کیسے Manage
کرنا ہے، یعنی جو اشیاء بالکل استعمال کی نہیں ان کو نکال کر ان کی جگہ ضرورت کی
اشیاء کو رکھا جائے پھر جو زیادہ استعمال کی ہیں ان کو قریب رکھا جائے۔ (رپورٹ: سید علی رضا عطاری، تخصص فی الحدیث)

کسی
بھی معاشرے (Society) کو ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے
اوّلاً اس کے افراد کی درست تربیت ضروری ہے کیونکہ معاشرہ انہی افراد کا مجموعہ ہوتاہے،
جہاں افرادی تربیت کا اہتمام نہ ہوتو وہ معاشرہ اخلاقی و معاشرتی اعتبار سے زوال پذیر رہتاہے۔ کائنات کے سب سے
بڑے عقل مند ، دانشور، مصلح، منتظم اور مربی و معلم جنابِ سرورِ کائنات محمد
مصطفےٰ ﷺ کے مبارک کردار و عمل سے پتا چلتا ہے کہ اوّلاً افرادی قوت کو درست سمت
گامزن کیا جائے، ان کے نظریات، اعمال، کردار، گفتار اور جملہ متعلقات حیات کی درجہ
بدرجہ تربیت کی جائے تو ایک مضبوط اور ستھرا معاشرہ قائم ہوتاہے۔
یہاں
ایک یہ بات بھی ذہن نشین کرنے کی ضرورت ہے کہ جب کسی بھی فرد یا معاشرے کی تربیت کسی خاص نظامِ فکر کے مطابق کرنی ہو تو ان کے سامنے ایک ایسے عملی نمونے کو رکھنے کی
ضرورت پڑتی ہے کہ جسے دیکھ کر معاشرہ اپنے
شب و روز اس کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے۔ صرف اصول و ضوابط مجمل و مفصل بیان کردینا کافی نہیں ہوتا۔ اللہ کریم کا نظام کائنات اس
پر ایک قوی ترین گواہ ہے کہ رب تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمایا اور اس کی اصلاح کے
لئے جہاں احکام و اصول بصورتِ کتب سماویہ دئیے وہیں ہر کتاب کے ساتھ ایک رسول اور پیغمبر کو بھی مبعوث فرمایا جو ربِّ کریم
کی ان تعلیمات و احکام کا کامل نمونہ ہوتے تھے۔ انبیاء کرام کا مبارک کردار و عمل
قوموں کو ان کی کتب پر عمل کرنا آسان کردیتا تھا۔
اسی طرح خالقِ کائنات نے
قراٰن کریم کی تعلیمات و احکامات جو کہ
رہتی دنیا تک کے لئے ذریعہ ہدایت و اصلاح ہیں ان کو سمجھنے اور عمل پیرا ہونے کے
لئے عملی نمونہ دیکھنے کے لئے شاہِ موجودات جنابِ محمد مصطفےٰ ﷺ کے کردار و عمل
کو ہمارے سامنے عیاں فرمایا۔
احکامات و قوانین پر عمل
درآمد کے لئے عملی نمونہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ جب ایک ذات ان اصول و تعلیمات کا عملی پیکر بن کر سامنے آتی
ہے تو انسانی ذہن خود بخود ان کو قبول
کرنے کے لئے تیار ہوجاتا ہے اور ان کے قابلِ عمل ہونے کے بارے میں کسی شک و شبہ یا
اعتراض و تنقیص کا شکار نہیں رہتا۔
قراٰنِ کریم مکمل ضابطۂ حیات ہے، یہ کتابِ معظم رہتی دنیا تک کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے بلکہ یوں کہئے کہ حیاتِ انسانی کے شب و روز کے لئے ایک قانونی دستاویز ہے اور اصول و ضوابط اور احکام و قوانین کے اس آئینِ الٰہی کا واحد و یکتا کامل و اکمل نمونہ ہمارے پیارے نبی
محمد مصطفےٰ ﷺ کی ذاتِ ستودہ صفات ہے۔
قراٰنِ کریم اور رسولِ عظیم دونوں
کے لازم و ملزوم ہونے کا بیان بھی بڑادلچسپ ہے وہ یوں کہ قراٰنِ پاک رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک سیرت کو ہمارے لئے کامل عملی نمونہ
قرار دیتا ہے، چنانچہ سورۃ الاحزاب کی آیت21 میں ہے:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ
اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ترجمۂ کنزالایمان:بےشک
تمہیں رسول اللہ کی پیروی بہتر ہے ۔
اور جب ہم رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیروی و اطاعت، آپ کی مبارک سیرت و حیات اور اخلاق
و کردار کے بارے میں جاننے کی طرف بڑھتے ہیں تو صدیقۂ کائنات، محبوبہ محبوبِ ربّ
العالمین اُمُّ المؤمنین سیّدہ عائشہ
صدیقہ طیّبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا کا مبارک فرمان: كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ یعنی قراٰن ان کے خُلق ہی
کا تو بیان ہے۔(مسنداحمد، 9/380، حدیث: 24655) سامنے آتا ہے۔
خلاصہ یہ
نکلا کہ اگر رسولِ کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مبارک اَخلاق و سیرت کو جاننے اور سمجھنے کے لئے قراٰنِ کریم کا پڑھنا ضروری ہے اورتو قراٰنِ کریم پر عمل کو آسان بنانے کے لئے رسولِ
کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک سیرت و حیات کا مطالعہ ضروری ہے۔
آج کے پُرفتن دور میں جہاں ہر طرف
اخلاقی زبوں حالی عام ہے، رشتوں کی قدریں کھوتی جارہی ہیں، باہمی پیارمحبت اور امن
و آشتی کا ماحول نفسی نفسی میں بدلتا جارہاہے، تربیت و رہنمائی کرنے والے خال خال
ملتے ہیں، مستقبل کے معمار تیار کرنے والے خود زمانۂ حال کے معمار کہلانے کے قابل
نہیں، معاشرے سے اچھے خصائل ختم ہوتے جارہے ہیں، غور کیا
جائے تو اس گمراہی اور پستی کا شکار ہونے کی
ایک بہت بڑی وجہ ہم مسلمانوں کی اپنے دین اور سرورِ کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک سیرت سے لاعلمی یا پھر
علم ہوتے ہوئے بھی غیروں کے طریقوں کو
اپنانے کی رَوِش ہے۔
ہم تین سال کے بچے کو مہنگے سے مہنگے اسکول و
ٹیوشن کے ذریعے آٹھ آٹھ گھنٹے تک M for Mango سکھانے کا
اہتمام تو کرتے ہیں لیکن میم سے محمد(ﷺ) سکھانے کے لئے یا تو بالکل ہی انتظام نہیں
اور اگر ہے تو وہی صرف بیس سے تیس منٹ۔ ہم
بیس بیس سال تک دنیوی نصابی کتابیں
تو پڑھ لیتے ہیں، غیر نصابی مطالعہ بهی
اتنا کہ سینکڑوں رسالے، ناول، ڈائجسٹ،
ماہانہ میگزین، اخباریں اور ناجانے کیا کیا چاٹ گئے لیکن کبھی اپنے پیارے و محسن نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی
زندگی کو مکمل نہیں پڑھا۔
كتنے ہی
ایسے نوجوان ملتے ہیں جو سکون کی تلاش، مستقبل کی تعمیر، بہترین اخلاقی اقدار، خوش
رہنے کے طریقے، غم بھلانے کے ذرائع اور اس جیسے کئی اہم موضوعات و مسائل پر
غیرمسلم مصنفین کی کتب اور ان کے لٹریچر
کے حوالے دیتے، پڑھتے اور دوسروں کو ترغیب دلاتے ہیں، ان بےچاروں کو اتنا علم ہی
نہیں ہوتا کہ ان مسائل کے جو حل اور جو
طریقے اللہ کے کامل
و اکمل شاہکار ، مدینے کے تاجدار محمد عربی ﷺ نے دئیے ہیں یہ دنیا کے ماہرین
نفسیات تو ابھی ان کے عشر عشیر تک نہیں پہنچے۔
آخر وہ
کون سا ایشو ہے، وہ کون سی پریشانی ہے، وہ کون سا اہم سے اہم تر معاملہ ہے جس کے
بارے میں رسولِ عربی، آخری نبی ﷺ نے اپنے
کردار، گفتار اور تعلیمات سے رہنمائی نہ
فرمائی ہو، اور بھلا ہو بھی کیسے سکتاہے
کہ قراٰنِ کریم ایک مکمل ضابطۂ حیات اور آپ ﷺ اس کتابِ عظیم کے کامل عامل اور
قراٰن کے آپ کے خلق کا بیان کار ہے۔
یادرکھئے! سیرتِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور معاشرتی و اخلاقی
تربیت میں آپ ﷺ کے مبارک کردار و انداز کا مطالعہ جہاں ہمیں اخلاقی پستیوں سے
نکالے گا وہیں اس کے دیگر بھی بہت سے انفرادی و اجتماعی اور اقتصادی و
معاشرتی فوائد ہیں۔
معاشرے کی ہدایت و راہنمائی،
اصلاحِ احوال اور تربیت کے لئے ایک استاذ، مبلغ، مصلح اور راہنما کو کیسا ہونا چاہئے؟
رسولِ کریم ﷺ کی مبارک سیرت و فرامین میں اس کا ایک پورا نصاب قولی اور عملی دونوں صورتوں میں موجود ہے۔
مطالعۂ سیرت سے پتا چلتا ہے کہ وہ
کیا اندازِ حیات اور کیا تعلیمات تھیں جن کی بدولت خانہ جنگی میں الجھے ہوئے قبائل عرب دنیا کی
مضبوط ترین طاقت بن کر ابھرے۔
وہ کیسا کردار تھا کہ اپنی بیٹیوں
کو زندہ دفن کردینے والے معاشرے کے لوگ
سارے جہان کی بیٹیوں کی عزت و ناموس کی حفاظت کا درس دینے والے بن گئے۔
جی ہاں! یہ رسولِ عربی ﷺ ہی کی
سیرت و تعلیمات تھیں جن سے بدولت مختصر ترین عرصے میں عرب کے ناخواندہ لوگ عظیم
اسکالر اور آسمانِ ہدایت کے تارے بن گئے اور راستوں اور بازاروں میں سامان رکھ کر
بیچنے والے چھوٹے تاجر ساری دنیا کے
اقتصادی نظام میں انقلاب لے آئے۔
یہ کردارِ حبیبِ کِردِگار ہی ہے
کہ جس سے ایک باپ کو پتا چلتا ہے کہ بیٹیوں کی تربیت کیسے کرنی ہے؟ شادی شدہ بیٹی کے گھر جانے کا انداز کیا رکھنا ہے؟ بیٹی کے شوہر کے ساتھ کیا انداز رکھنا ہے؟ اولاد کو دشمن ستائیں تو صبر کیسے کرنا ہے؟
یہ بی بی آمنہ کے لعل ہی کی
زندگانی ہے جس سے بیٹے کو درس ملتاہے کہ سگی ماں تو سگی ماں ہے ، صرف دودھ پلانے والی ماں کی تعظیم کیسے
کرنی ہے؟ ماں باپ کے وِصال کے بعد بھی ان
کے حقوق کا کیا کیا خیال رکھنا ہے۔
یہ بی بی عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ
کے محبوب ہی کی ذا ت ہے جس سے شوہرو ں کو پتا چلتاہے کہ بیویوں میں باہم حقوق
کی ادائیگی کا کامل خیال کیسے رکھا جاتاہے۔
دیواروں اور کمروں پر مشتمل جگہ
کو گھر کا نام دینے والی عورت کے حقوق کیا ہیں اور کیسے ادا کرنے ہیں یہ کردارِ
رسولِ عربی سے ہی پتا چلتاہے، یہ انہیں کی مبارک تعلیم ہے کہ خَيْرُكُمْ
خَيْرُكُمْ لِاَهْلِهِ، وَاَنَا خَيْرُكُمْ
لِاَهْلِي یعنی تم میں بہترین وہ ہے جو اپنے اہلِ خانہ کے لئے بہترین ہو اور میں اپنے اہلِ خانہ کے لئے تم سب سے بہترین ہوں۔( ترمذی،5/475،حدیث:3921)
ایک خاندان، ادارے، قبیلے یا
علاقے کی قیادت کرنے والوں کو کامل نمونہ برائے عمل انہیں کی مبارک ذات میں ملتا
ہے۔
الغرض
استاد ہو یا شاگر، مالک ہو یا نوکر، باپ ہو یا بیٹا، تاجر ہو یا گاہک حاکم ہو یا رعایا رسول اللہ ﷺ
کی مبارک سیرت اور فرامین کے آئینہ میں ہر کسی کے لئے ترقی و کامیابی اور فلاح
موجود ہے۔ کس کو، کس طرح اور کیا کچھ سیرت
و فرامینِ مصطفےٰ سے ملتا ہے۔ اس کا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سلسلہ وار کالمز میں بیان کیا جائے گا۔اللہ کریم ہمیں رسولِ کریم
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سچی پیر وی کا جذبہ عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد کابینہ کے علاقے فورٹ ایریا میں شعبہ ٔتعلیم کابینہ اور
علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے زندگی کے
مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات میں نیکی کی دعوت دی جن میں”خدیجہ گورنمنٹ گرلز
اسکول“ ، ”The Smart school“کی
ٹیچر اور ”سنجوک میرج بیورو“کی اونر سے
ملاقات کی ۔
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی گئی
۔ شخصیات نے اجتماع میں شرکت کی نیت کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے اختتام پر شخصیات کو
ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں دیئے گئے۔
آفندی ٹاؤن
میں اسلامی بہن کی والدہ کی برسی کے موقع
پر محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن، حیدرآباد کابینہ، ڈویژن آفندی ٹاؤن میں اسلامی
بہن کی والدہ کی برسی کے موقع پر محفل نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل نعت کی کابینہ
مشاورت نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ فائننس کی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے فاتحہ خوانی کی ۔ شعبہ فائننس کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔ شرکاء نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں فرمائیں اور اہل
خانہ کی اسلامی بہنوں نے ہر ہفتے علاقائی دورہ کرنے کی نیت فرمائی۔ آخر میں مکتبۃ
المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
حیدرآباد ریجن
، لاڑکانہ کی زون نگران اسلامی بہن کا سیہون شریف کابینہ کا مدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، لاڑکانہ کی زون نگران اسلامی بہن نے سیہون شریف کابینہ کے ڈویژن بھان سیدآباد ڈویژن کے میمن محلہ میں
مدنی مشورہ کیا جس میں سیہون شریف کابینہ کے
تین ڈویژن بھان سیدآباد ،سیہون شریف اور جھانگارا کی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نگران اسلامی بہن نے محاسبہ اورنیک اعمال کے بارے میں سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز رجب شعبان اور رمضان میں خوب چندہ جمع کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ابھی سے سب ذمہ
دار اسلامی بہنیں خوب کوشش میں لگ جائیں جس پر سب اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں ریجن حیدرآباد ، زون و کابینہ لاڑکانہ، ڈویژن لاڑکانہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں تقرر، شیڈول کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی مزید سہ ماہی کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی نیتیں کروائیں
گئیں۔ کفن دفن ٹیسٹ کے لئے 4 اسلامی بہنیں تیار ہوئیں اور کچھ مسائل کا حل بھی پیش کیا۔
ريجن حيدر
آباد ، تھر زون، کابينہ چھاچھرو میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، ريجن حيدر آباد ، تھر زون، کابينہ چھاچھرو میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اور علاقائی دوره کى زون ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا جس ميں 30 اسلامى بہنوں
نے شرکت کى آئنده اصلاح اعمال اجتماع ميں شرکت کرنے کى نیتیں کيں اور نيک اعمال پر
عمل کرنے کى نیتیں کىں اور اصلاح اعمال کى ذمہ داران کا تقرر کيا۔