4 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 22 دسمبر 2024ء کو لاہور سٹی کی تنظیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں سٹی تا یوسی نگران اور سٹی تا ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیکی
کی دعوت کا کام اللہ پاک کی رضا کے لئے ثوابِ آخرت کی امید پر خیر
خواہی امت کے جذبے کے تحت کرنا ہے ۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بتایا
کہ ڈونیشن دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہے لہذا ہمیں اپنی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے آرام و نیند
کی قربانی دے کر رجب، شعبان اور رمضان میں اپنی دعوتِ اسلامی کو مضبوط بنانے کے لئے کوشش کرنی ہے۔