عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب، پاکستان کے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 29 دسمبر 2024ء کو شعبہ کفن دفن کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے ابتداءً ”اصولوں کی پاسداری“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ 5 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عمیر عطاری معاون رکن شوری حاجی منصور عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)