19جنوری 2021 بروز منگل مختلف نجی چینلز و اخبارات کے سینئر صحافیوں کی فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن لاہور ریجن و رکن مجلس عثمان عطاری  سمیت دیگر ذمہ داران نے کیا۔

اس دوران سینئر صحافیوں کی رکن شوریٰ حاجی یعفور عقیل مدنی عطاری صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ یادرہے صحافیوں کی دن 12 سے شام 4 بجے تک دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں حاضری رہی ۔ صحافیوں نے دعوت اسلامی کی ان سرگرمیوں کو خوب سراہا۔

واضح رہے !وزٹ کرنے والوں میں جیو نیوز، دنیا نیوز ،ڈان نیوز ،دی نیشن اور نوائے وقت اور ایکسپریس نیوز سمیت دیگر چینلز و اخبارات کے صحافی شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


روزنامہ جنگ کےکالم نگار و جیو نیوز کے میزبان ضیاء الحق نقشبندی کی19 جنوری 2021 بروز منگل فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن لاہور ریجن و رکن مجلس عثمان عطاری نے کیا ۔

اس دوران ضیاء الحق نقشبندی کی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی جبکہ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر ضیاءالحق نقشبندی صاحب نے دعوت اسلامی کی ان سرگرمیوں کو سراہا اور اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


18 جنوری 2021 بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی لاہور پریس کلب میں آمد ہوئی جہاں پاکستان بھر سے پریس کلب کے صدور و عہدیداران آئے ہوئے  ہوئے رکن شوریٰ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سے آگاہ کیا۔ اس دوران لاہور ریجن کے رکن عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے ۔

واضح رہے صحافیوں میں ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب ،افضل بٹ سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد ،خواجہ خالد آفتاب جنرل سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹ ،فدا خٹک صدر خیبر یونین آف جرنلسٹ پشاور ،ناصر حسین سابق صدرپریس کلب پشاور اور محمد نعیم جنرل سیکرٹری خیبر یونین آف جرنلسٹس سمیت عمران شیخ ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے تحت 20جنوری2021بدھ جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ گجرات میں رکن مجلس وذمہ دار تعلیمی امورپاکستان حافظ وقاری مولاناشفقت اللہ مدنی اور رکن مجلس قاری ارشد عطاری کی حاضری ہوئی۔

جہاں ذمہ داران دعوت اسلامی نے شعبے کی طرف سے ماہانہ درجہ جائزہ کیا اور سدا بہار امامت کورس کرنےوالے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت کی۔

اس موقع پر رکن مجلس وذمہ دار تعلیمی امورپاکستان حافظ وقاری مولاناشفقت اللہ مدنی اور رکن مجلس قاری ارشد عطاری نے منصب امامت کی اہمیت وافادیت پر خصوصی نکات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو امامت کورس مکمل کرنےکے بعد امامت کے شعبے سے منسلک ہوکر دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد عابد عطاری مدنی رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)


عبادت میں خشوع  و خضوع کے لئے ایک رہنماتحریر

مِنْہَاجُ الْعَارِفِیْن

ترجمہ بنام

شاہراہ اولیاء

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے :

٭سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی سمجھ سکیں۔ ٭آیاتِ مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، شاہ امام احمد رضا ؔخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنز الایمان‘‘ سے لیاگیا ہے۔ ٭آیاتِ مبارکہ کے حوالے نیزحتی المقدوراحادیث و اقوال وغیرہ کی تخاریج کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔٭بعض مقامات پر حواشی مع التخریج کا اِلتزام کیا گیا ہے۔٭موقع کی مناسبت سے جگہ بہ جگہ عنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔٭نیزمشکل اَلفاظ کے معانی ہلالین ( … ) میں لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ٭علاماتِ ترقیم ( رُموزِاوقاف ) کابھی خیال رکھا گیاہے ۔

36صفحات پر مشتمل یہ کتاب2009ءسے لیکر8 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً25ہزار500سے زائد چھپچکیہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  مدنی ریجن کی پہلی دو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف کی ملک اور زون نگران، عمان کی ملک نگران اور کابینہ نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ اور ڈویژن نگران ،کوہاٹ ڈویژن نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی پھول برائے ماہ رمضان سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  موجودہ ہفتےمدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات بتائیں اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون اطراف سمندری کابینہ کی ناراڈاڈا ڈویژن میں کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں  مفتشہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن کا ذہن دیا نیزذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جھنگ صدر کے علاقے باقر روڈ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جھنگ کابینہ نگران اسلامی بہن نے”محبتِ رسولﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اختتام پر دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلوں کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جھنگ زون میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لالیاں اور اٹھارہ ہزاری اطراف کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی کہ جن ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہو رہے ہیں وہاں ذیلی سطح پر علاقائی دورہ ذمہ داران کی بھی تقرری کی کوشش کی جائے۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ سندھلیانوالی ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پا کپتن زون بونگہ حیات کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکرگی وقت پر دینے ، کارکر دگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت اسلامی بہنوں سے لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے شعبہ کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیتیں پیش کیں۔