اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ (Longsight)میں”بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو ”پردے کے بارے میں سوال جواب“ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن کے شہر لوٹن(Luton) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن کے علاقے چشم (Chesham)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا طریقہ،مستعمل پانی اوراسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا نیز میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن کے علاقےالفرڈ (Ilford)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا طریقہ،مستعمل پانی اوراسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا نیز میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  برمنگھم ریجن بلیک کنٹری (Black Country)کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایانیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز (Pollockshields )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتھم ہل (Cheetham Hill)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”ہدف بنا کے کام کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”مدنی مذاکرے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےوارنگٹن(Warrington)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی اور اسراف سے پچنے کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔ آخر میں ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقے ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل،شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike, Ravensthorpe, Witikerbatley, Saviletown, westtown, Stockton, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, wakefield , Batley ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 657 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامى نے ”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ یارکشائر( West Yorkshire) کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن دفن کا طریقہ بھی سمجھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire)کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔