فیصل آباد کے لاری اڈا پر اسپیئر پارٹس کی دکانوں میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ

فیصل آباد کے علاقے
لاری اڈا میں قائم اسپیئر پارٹس کی دکانوں پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے نگران اور
ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت عام کی۔
نگران مجلس نے انہیں
31 جنوری 2021ء کو ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس دوران درس کا
سلسلہ بھی ہوا ، شعبہ نگران نے ان اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی خدمت کے لئے
اپنا وقت دینے، نماز کی پابندی کرنے اور قرآن پاک پڑھنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر
انہوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
31 جنوری کو ہونے
والے اجتماع کے حوالے سے نگران مجلس کا کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان بھر
1100 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد
کیا جائیگا جس میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول مدنی چینل کے نگران شوریٰ کا بیان
سن سکیں گے۔

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی
بھائیوں کو اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینے اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں اپنی
خدمات دینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد
شاہدعطاری ،اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی بلال عطاری اور دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔
بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
دارالافتاء اہل سنت کے علمائے کرام اور جامعۃا لمدینہ کے اساتذۂ کرام کا مدنی
مشورہ فرمایااور انہیں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور طلبۂ کرام کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کروانے
کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔

پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں فیصل آباد
اور سرگودھا زون کے اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے ”شکر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااورشعبے کی 2020ء کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کا تحائف
دیئے۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اجتماعات، قافلوں، مدنی چینل، سوشل
میڈیا، تحریر اور کتابوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند سالوں سے فیضان آن لائن اکیڈمی کے
ذریعے بھی علمِ دین کو شمع کو روشن کررہی ہے جبکہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے والے
اسٹوڈنٹس کی تعداد 18 ہزار 402 ہے جو آن لائن کے ذریعے مختلف کورسز کرنے کی سعادت
حاصل کررہے ہیں۔
دینی کاموں کے سلسلے میں نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری
کا کھاریاں اور گجرات کا دورہ

پچھلے دنوں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے پنجاب کے شہر گجرات اور کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شیخ
الحدیث و التفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ
کھاریاں میں مرکزی جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ بعد
ازاں اصلاح اعمال کورس کے شرکا کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں قرآن پاک کی تلاوت کرنےاور ساتھ میں ترجمہ و تفسیر پڑھنے
کا ذہن دیا۔
فیضان مدینہ مانسہرہ میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام
کا تربیتی اجتماع

25 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی یعفور رضا عطاری، نگران مجلس
جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان مولانا محمد ظفر عطاری مدنی اور نگران مجلس تعلیمی
امور جامعۃ المدینہ بوائز مولانا حاجی گل زمان عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں خیبر
پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچے ۔
فیضان
مدینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور جامعۃ المدینہ کے تعلیمی
و انتظامی امور کے حوالے سے بات چیت کی۔
واضح رہے کہ اراکین شوریٰ، تعلیمی امور اورجامعۃ المدینہ کے نگران
مجالس دینی کاموں کے سلسلے میں تین کے لئے خیبر پختونخواہ کے شیڈول پر ہیں۔
3مارچ کو فیضان مدینہ کراچی میں اسٹوڈنٹس
اجتماع ہونے جارہا ہے، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

3مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسٹوڈنٹس اجتماع ہونے جارہا ہے۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام اسٹوڈنٹس سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے
پاکستان بھر میں براہ راست نشر کیا جائیگا۔

25 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماء کے وفد نے رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری کے ہمراہ کراچی میں جامعہ صدر الشریعہ لانڈھی کے مہتمم مفتی سید ثاقب
شاہ امجدی صاحب سے ملاقات کی۔
رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دنیا
بھر میں دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں
تحفے میں پیش کی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی
کاموں خوب کو سراہا۔

کبیرہ گناہوں کی معرفت پر مشتمل
منفرداورمعرکۃالآرا ء تالیف
اَلزّوَاجِرُعَنِ
اقْترافِ الْکَبَائِرِ
ترجمہ بنام
جہنم میں لے جانے والے اعمال(جلد اوّل)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے
ہوئے درج ذیل اُمورکاخیال رکھاگیاہے:
٭کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت منتقل کی
جائے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔٭عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل
اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔٭اس کے علاوہ (مفہومِ روایت
کومدِ نظر رکھتے ہوئے) کئی ایک ذیلی عنوانات کااضافہ بھی کیا گیا
ہے۔٭آیات کا ترجمہ امامِ اہل ِ سنت مجددِ دین وملت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے ترجمۂ قرآن ’’ کنزالایمان ‘‘ سے درج کیاگیا ہے۔٭احادیث کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے
اورباقی حوالہ جات میں جوکتب دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔٭دورانِ کمپوزنگ
علاماتِ ترقیم کابھی خیا ل رکھا گیا ہے۔٭ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ ٭اکثرجگہ
مشکل الفاظ کے معانی ومطالب بریکٹ میں لکھ دئیے گئے ہیں ۔٭کئی الفاظ پراعراب لگا
دئیے گئے ہیں ۔ ٭احادیثِ مبارکہ کا ترجمہ کرتے وقت مختلف مشاہیر اُردو مترجمین کی
کاوشوں سے بھی رہنمائی لی گئی ہے۔٭بعض جگہ بورِوضاحت یااحناف کامؤقف بیان کرنے کے
لئے حاشیہ لگایاگیاہے۔٭کتاب کے آخر میں مأخذ ومراجع کی فہرست دے دی گئی ہے ۔
853صفحات پر مشتمل یہ کتاب2007ءسے لیکر7 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً25 ہزارسے زائد چھپچکیہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں لاہور ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی
کابینہ نگران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
لاہور ریجن
نگران اسلامی بہن نے صبر کے
موضوع پر بیان فرمایا نیز کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے، نیچے تک اس کا نفاذ کرنے، ماہانہ ڈویژن دینی
حلقے میں شرکت کرنے ، تقرری پوری کرنے، درس و بیان کا حلقہ لگانے، ذیلی سطح پر چار رکنی مجلس مقرر کرنے اور اس کے
علاوه کئی اہم امور پر کلام فرمایا۔
ڈویژن جلالپور بھٹیاں کے جامعۃُ المدینہ للبنات جلالپور بھٹیاں میں اصلاح
اعمال اجتماع

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں زون حافظ آباد،کابینہ پنڈی
بھٹیاں، ڈویژن جلالپور بھٹیاں کے جامعۃُ المدینہ للبنات جلالپور بھٹیاں میں اصلاح
اعمال اجتماع ہواجس میں ذمہ داران سمیت
تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کے بعد اسلامی بہنوں
کو اپنے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر کار کردگی اپنی ذمہ
داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی نیتیں بھی
کروائیں۔
ریجن
لاہور،زون حافظ آ باد، کابینہ پنڈی بھٹیاں
کی ڈویژن پنڈی بھٹیاں میں اصلاح اعمال اجتماع

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور،زون حافظ آ باد، کابینہ پنڈی بھٹیاں کی ڈویژن پنڈی بھٹیاں میں اصلاح
اعمال اجتماع ہوا جس میں اصلاح اعمال زون ذمہ دار سمیت 60 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔
اصلاح
اعمال زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ
لینے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ اپنے اعمال
کا جائزہ لے کر کار کردگی اپنی ذمہ داران کو جمع کروانے کی نیتیں بھی کروائیں۔

شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ فیصل
آباد میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی
درجِ ذیل ہے:
1 ہزار836 اسلامی
بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔
2 ہزار497 اسلامی
بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔
4 ہزار 321اسلامی
بہنوں نے گھر درس دئیے۔
4 ہزار
156اسلامی بہنوں نے 1200مرتبہ درودپاک پڑھے۔
7 ہزار
028اسلامی بہنوں نے 313مرتبہ درود پاک پڑھے۔
3 ہزار
635اسلامی بہنوں 12منٹ مطالعہ کیا۔