محمد ثوبان عطاری آج 27جنوری سے دینی کاموں کے سلسلے میں
پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے نگران و
موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری آج 27 جنوری 2021ء سے دینی کاموں کے سلسلے میں
پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے۔ محمد ثوبان عطاری مختلف شہروں میں
پروفیشنلز کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمانے کے ساتھ ساتھ دیگر دینی کاموں میں بھی شرکت کرینگے۔شیڈول کی
تفصیلات ملاحظہ کریں:
27 جنوری کو حیدر آباد، 31 جنوری کو دنیا پور، 2
فروری کو سرگودھا، 9 فروری کو گجرات، 15 فروری کو رحیم یار خان، 17 فروری کو
سیالکوٹ، 21 فروری کو فیصل آباد، 23 فروری کو ملتان، 24 فروری کو خانیوال، 26
فروری کو لاہور، 28 فروری کو اسلام آباد -فتح جنگ، 3مارچ کو ایبٹ آباد، 9مارچ کو
ساہیوال کا دورہ کرینگے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ سکھانے کےلئے بروز ہفتہ 23 جنوری 2021ء کو ورکشاپ
منعقد کی گئی جس میں آن لائن ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کا طریقہ سکھایا گیا۔
اس
ورکشاپ میں پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن،زون ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار،کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام 23 جنوری 2021ءکو
کراچی ناظم آباد کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام23 جنوری2021ء کو کراچی ریجن اورنگی کابینہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں34
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے اس شعبہ سے متعلق معاون نکات ، مینول رسید
سمجھانے اور ای رسید پر کام کرنا سکھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
شعبہ روحانی
علاج للبنات کے زیر اہتمام تھانہ بولاخان میں دینی کاموں کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام 24 جنوری 2021ء کو
روحانی علاج ریجن اور زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے ساؤتھ زون کراچی صحرائے مدینہ
کے علاقے تھانہ بولا خان میں روحانی علاج کے تین بستوں پر شرکت کی اور شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ذمہ در اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ بھی ہوا۔ دورانِ تربیت ذمہ
داراسلامی بہنوں کو روحانی علاج کے شعبے کا کام سمجھایا اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کا ذہن دیا۔
عرب شریف فاروقی کابینہ کی ڈویژن ضیائے مرشد میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام25 جنوری2021ء کوعرب
شریف فاروقی کابینہ کی ڈویژن
ضیائے مرشد میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريباً 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا
جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔
کورنگی کابینہ
میں انڈسٹریل ایریا اور کراسنگ میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ میں انڈسٹریل ایریا
اور کراسنگ میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 35 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے نیک اعمال کا مقصد اور اہمیت بتاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کے بارے معلومات فراہم کی نیز اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام25 جنوری2021ء
کو کراچی لانڈھی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی، ماہانہ کارکردگی
شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا۔ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو شعبہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیااوراچھی کارکردگی پرحوصلہ افزائی کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی کلفٹن کابینہ باتھ آئی لینڈ میں کفن دفن اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
کفن کا ٹنے کا طریقہ اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 23 جنوری 2021 ء کو کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ سولجر بازار میں کفن دفن اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن کا ٹنے کا طریقہ اور کفن پہنانے کا
طریقہ بتایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 23 جنوری 2021ء کو لیاری کابینہ کے 2 ڈویژن میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن
دفن کا درست طریقہ اور شرعی دینی اصول سکھائے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ شب و روز
کے زیراہتمام میانوالی زون قائد آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام 23
جنوری 2021ء کو میانوالی زون قائد آباد
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز
کا تعارف پیش کیا ۔ شب وروز ویب سائٹ اوپن کرنے کا طریقہ بتایا، کابینہ سطح پر ذمہ
دار کا تقرر کیا ۔ ذمہ دار کومدنی خبر
بنانے اور چیک کرنے اور کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بتایا ۔
Dawateislami