ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور کابینہ اور لکی
مروت کابینہ کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن
نگران میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور
کابینہ اور لکی مروت کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے، نیچے
تک اس کا نفاذ کرنے، ماہانہ اجلاس ہر ماہ
مقررہ تاریخ پر لینے، شعبہ ازیادِ حب کی کارکردگی مضبوط کرنے، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں سب کو شرکت کرنے، تقرری پوری کرنے، گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور اس کے علاوه کئی نکات
پر کلام فرمایا۔
جامعۃالمدینہ
فیضا ن مدینہ گجرات میں امامت کورس کے طلباء واساتذہ میں تربیتی بیان کا سلسلہ

دعوت اسلامی کی مجلس امامت
کورس پاکستان کے زیر اہتمام 26جنوری2021ء بروز منگل جامعۃالمدینہ فیضا ن مدینہ
گجرات میں امامت کورس کے طلباء واساتذہ میں تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کےاساتذہ کرام
اور طلباء نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری نے امامت کی اہمیت وشرعی مسائل کی تعلیم وتربیت اور علم کی
افادیت پر کلام فرماتے ہوئے مختلف
امور پر شرکا کو مدنی پھول دئیے اس موقع پر حاضرین نے نگران پاکستان ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی:رکن مجلس
امامت کورس و ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 26جنوری2021ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن
تربیتی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے دکانداروں
نے شرکت کی ۔
کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے رکن
مجلس نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور
حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہو نے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ
بتایا۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 24جنوری2021ء بروز اتوار اورنگی
ٹاون بلاک L سلمان مسجد میں کفن
دفن تربیتی حلقہ ہوا جس دعوت اسلامی کی
مجلس ازیاد حب کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت
اسلامی مزمل عطاری رکن کابینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے
موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہو نے کا ذہن
دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت
مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ :عزیر عطاری رکن مجلس فیضان
مدینہ)

دعوت اسلامی
کی مجلس مکتبہ المدینہ کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021 ء بروز منگل مکتبہ المدینہ کے ہیڈ آفس میں شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے HOD
اور مکتبہ المدینہ کے جنرل منیجر علی محمد عطاری سمیت دیگر
نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ماہنامہ
فیضان مدینہ کی سیل بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: محمد سلیم
عطاری معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24
جنوری 2021ء بروز اتوار علاقہ محمود آباد
نمبر 6 کراچی میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی قافلہ اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی محمد
ساجد عطاری ریجن قافلہ ذمہ دار نے علم دین کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور 5,6,7 فروری مدنی قافلے میں سفر کرنے کے
متعلق مدنی پھول دیئے ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد ساجد عطاری ریجن قافلہ ذمہ دار نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و اٰلہ
وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت مرحوم شاہد بھائی ، اور مرحوم اختر
الہی بھائی کے گھر لوا حقین سے ملاقات
کرتے ہوئے ایصال ثواب اور دعا ئے مغفرت کا اہتمام کیا نیز عصر کے بعد بیان اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 5,6,7 فروری مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔
بعد نماز مغرب محمد ساجد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے میں جانے
کی نیت کا اظہار کیا جبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمہ دار حمزہ
بھائی کے ہمرہ محمودآباد کے تاجر ان سے ملاقاتیں کیں اور مدنی کاموں کے حوالے سے ذہن بناتے ہوئے مدنی قافلے میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد
اشفاق علی عطاری علاقہ مشاورت)
فیس ڈپارٹمنٹ
کے ذمہ داران اور کلفٹن برانچ کراچی کے اسٹاف کا مدنی مشورہ

نگران فیس
ڈپارٹمنٹ غلام مرتضیٰ عطاری مدنی نے فیصل آباد ریجن میں واقع مین برانچ ستیانہ روڈ
میں 25 جنوری پیرکو فیس ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ کیا۔
جس میں ذمہ دار دعوت اسلامی نے طلبہ کے لئے آسانی کرنے کے حوالے سے شرکائے
مشورہ کو اہم نکات دیتے ہوئے کام کے لحاظ سے کمزور اسلامی بھائیوں کی اصلاح
کے طریقے بتائے نیز کورس مکمل کرکے جانے والے طلبہ سے رابطہ کرنے کےطریقے سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف مدنی پھول دیئے۔
دوسری جانب 22 جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک کراچی ریجن ذمہ دار تبریز
عطاری مدنی نے کلفٹن برانچ کراچی کے اسٹاف
کا مدنی مشورہ کیا جس میں شرکاء کو تعلیمی
و انتظامی معاملات پر مختلف اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ:
محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)

گجرات اطراف کابینہ کے شہر جلال پور جٹاں میں
واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نگران پاکستان مشاورت انتظامی کابینہ حاجی
محمدشاہد عطاری کی آمد ہوئی جہاں مقامی ذمہ داران اور فیضان قرآن و حدیث کورس کے
شرکا نے خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد
عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دینی تعلیمات پر
عمل پیرا ہوتے ہوئے نیک اعمال کی پابندی کرنے، موت کو یاد کرنے اور بالخصوص امام
محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کا
مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔حاجی شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے جو
کچھ کورس میں سیکھیں ہیں اُن پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ
انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورے کا سلسلہ
ہوا جس میں اراکینِ شعبہ اور تفتیش مجلس
شعبہ کورسز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد طارق عطاری نگرانِ شعبہ مدنی کورسز
نے مدنی کورسز میں بہتریاں لانے اور مدنی کورسز کروانے والے معلمین کے سنتوں بھرے
اجتماع کی تیاری کے متعلق کلام کرتے ہوئے سابقہ کمزوریوں کا جائزہ لیا اور بہتریاں لانے سمیت تربیت کے نظام کو مضبوط کرنے پر حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز )

محمد عدنان عطاری حیدر آباد میں رضائے الہی سے
انتقال کرگئے۔
اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے
صاحبزادگان سے ملاقات کی۔ صاحبزادہ عطار نے ان کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے
ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ کو اپنے مرحومین
کے ایصالِ ثواب کے لئے دینی کاموں میں
تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری کے ہمراہ ملتان
پہنچے جہاں انہوں نے ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی۔ جانشین امیر اہل سنت نے
دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھ کر
دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔
عالمی مدنی
مرکز دار السنہ سےعاشقان
رسول کا ایف سی ایریا لیاقت کی طرف مدنی قافلے میں سفر

شعبہ عطیات بستہ دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 24،23،22 جنوری2021ء بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار عالمی مدنی مرکز دار السنہ
سے عاشقان رسول نے راہ خدا میں سفر کیا۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد
ارشد ہارون عطاری مفتش مدنی بستہ نے شرکائے مدنی قافلہ کے
درمیان
مصیبتوں و مشکلات پر صبر کرنے کے
فضائل پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو گلی گلی،کوچہ
کوچہ ،گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔
واضح رہے! شرکائے مدنی قافلہ نے
مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے جدول پر عمل کرتے ہوئے اولیاء کرام کے مزارت پر حاضری دی جہاں زائرین کے د رمیان غسل میت دینے کی فضیلت
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور مسلمان میت کو غسل دینے
کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم
فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر
کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔