محمد عدنان عطاری حیدر آباد میں رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان سے ملاقات کی۔ صاحبزادہ عطار نے ان کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری کے ہمراہ ملتان پہنچے جہاں انہوں نے ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی۔ جانشین امیر اہل سنت نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھ کر دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔


شعبہ عطیات بستہ دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 24،23،22 جنوری2021ء بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار عالمی مدنی مرکز دار السنہ سے عاشقان رسول نے راہ خدا میں سفر کیا۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد ارشد ہارون عطاری مفتش مدنی بستہ نے شرکائے مدنی قافلہ کے درمیان

مصیبتوں و مشکلات پر صبر کرنے کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو گلی گلی،کوچہ کوچہ ،گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے! شرکائے مدنی قافلہ نے مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے جدول پر عمل کرتے ہوئے اولیاء کرام کے مزارت پر حاضری دی جہاں زائرین کے د رمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔ 


ان دنوں ملتان میں ڈاکٹر شفقت عطاری بیما ر ہیں۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر شفقت عطاری سے ملاقات کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔صاحبزادہ عطار نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کیں اور انہیں نماز کیا پابندی کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری بھی موجود تھے۔


رانا لیاقت صاحب پچھلے دنوں سے بیمار ہیں۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے رانا لیاقت سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے عیادت کی۔ صاحبزادہ عطار نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور انہیں نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021ء بروز  جمعرات محمد ذیشان مدنی ریجن ذمہ دار ٹرانسپورٹ نے کراچی کھارادر کابینہ پنجابی کلب کا دورہ کیا جہاں ٹرانسپورٹ مالکان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ذیشان مدنی نے گڈز مالکان کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے 31 جنوری20221ء بروز اتوار کو ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرا اجتماع کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔

واضح رہے ! 31 جنوری2021ء بروز اتوار کو ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرا اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد حاجی ابو حامد عمران عطاری بیان فرماینگے۔ (رپورٹ :عبد الوہاب عطاری )


پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے حافظ آباد زون سکھیکی منڈی کا دورہ کیا جہاں نگران شعبہ ڈونیشن سیل ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے حافظ آباد زون میں ہونے والے 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جس پر جانشین امیر اہل سنت نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔


پچھلے دنوں جبی جاتلاں پنجاب میں قائم جامعۃ المدینہ میں  جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ دارا ن اوردیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

بعد ازاں حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے جامعۃا لمدینہ سے متصل ایک بزرگ کے مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 26 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں 12دینی کاموں کو بڑھانے، مقتدیوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ محمدی ٹاؤن عارف والا کابینہ میں 12 ماہ کے عاشقان رسول کے درمیان ”اصلاح اعمال کورس“ جاری ہے۔

دوران کورس 26 جنوری 2021ء کو مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکپتن زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار حسن رضا عطاری نے ایتھکس اینڈ ایٹیکٹس (Ethics & Etiquettes)نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام  26 جنوری 2021ء کو عارف والا کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور علاقہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

پاکپتن زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار حسن رضا عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کو دینی کاموں کے حوالےسے فعال کرنے،مدنی قافلے تیار کرنے، سفر کروانے،ہفتہ وار دار السنہ قائم کرنے اور ماہ فروری میں تقرری مکمل کرنے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


پاکستان کے مختلف شہروں سے  Tik Tokersعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مدنی چینل سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔

Tik Tokersنے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی جبکہ نگران شوریٰ نے ان کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے متعلقہ لوگوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔