دعوت اسلامی کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے لیہ زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے مکتبۃ المدینہ کی زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے گئے اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل پر کلام ہوا۔ ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اپ لیا گیا۔ آرڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسے بہتر بنانے کے لیے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، ملک بحرین،  کابینہ چشتی کے تینوں ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی حلقوں میں گھردرس کے موضوع پرترغیبی بیان ہوئےاور فقہ میں غسل کے بارے میں مدنی پھول سمجھائے گئے۔آخر میں دعا کا بھی سلسلہ ہوا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  جنوبی کوریا کے شہر انچن، سول،کمھے اور چائنہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فاریسٹ ریجن نگران اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہ رمضان کے نکات پر مدنی مشورہ لیا اور اہداف دیئے۔


ہر جمعرات کی طرح آج 28جنوری 2021ء  کی شب بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماع براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ماڑی پور کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن  نے مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت ِاسلامی نے ذمہ داری لینے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے جس پر شریک اسلامی بہنوں نے ذمہ داری لینے کے لئے اپنے کوائف دینے کی نیت کی۔

اس کے علاوہ منسلک کی تعریف بتائی اور سالانہ ڈونیشن، نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کی کار کردگی پر بھی کلام ہوا۔ آخر میں ایک ذیلی ذمہ دار کے انتقال پر ان کے گھر تعزیت کے لئے گئیں اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے ایصال ثواب کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مدنی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں مدنی ریجن میں شامل ملک کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ نیک اعمال کے رسائل زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں تک پہنچانے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دکھانے کے نکات پر گفتگو ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ میں 5 مقامات پر ڈویژن مدنی حلقے  ہوئے جن میں مختلف ذمہ داران سمیت 498 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے خاموشی کی عادت اپنانے پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے اور یوم ِقفل مدینہ منانے کا ذہن دیا شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ساؤتھ سینٹرل زون، کابینہ صدر کے ڈویژن جمشید روڈ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی مزید اس اجتماع میں بنت عطار سلمھا الغفار نے خصوصی شرکت کی ۔

اجتماع میں فضول گوئی سے بچنے کی اہمیت کے موضوع پر بیان ہوا۔ آخر میں بنت عطار سلمھا الغفار نے ذکر و دعا کروائی۔ اجتماع کے بعد بنت عطار سلمھاالغفارنے اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی ۔ مزید ایک اسلامی بہن نے 25 گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں عمان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا ً 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر شریک اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  گڈاب کابینہ کے ڈویژن کیپٹل فارم کے ایک علاقہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں نیک اعمال کی ڈویژن مشاورت سمیت 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پہ عمل کرنے کاذہن دیا اور اصلاح اعمال عاملات میں اضافے کرنے کی اسلامی بہنوں نے نیتیں بهی پیش کیں۔


اسلامی بہنوں  کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون حافظ آباد کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داران کی نکات کے مطابق تربیت کی گئی گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر بڑھانے رجسٹریشن کا کام مکمل کرنے کی عرض کی گئی تقرر کے حوالے پر بھی اہداف دیے گئے نیز مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور ،کابینہ واہگہ ٹاؤن ، ڈویژن تاج باغ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں ڈویژن اور  علاقہ سطح کی ذمہ داران کے ساتھ عوامی اسلامی بہنوں نے بهی شرکت کی۔

کابینہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پہ عمل کرنے کاذہن دیا اور اصلاح اعمال عاملات میں اضافے کرنے کی اسلامی بہنوں نے نیتیں بهی پیش کیں۔