27 جنوری 2021ء کو شعبہ رابطہ بالعلماء
کے وفد نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
کے ہمراہ کراچی میں جامعہ انوار القرآن گلشن اقبال کے مہتمم علامہ محمد رضوان احمد
نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔
رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دنیا
بھر میں دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں
تحفے میں پیش کیں اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی جس پر علامہ صاحب نے خوشی کا
اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو خوب کو سراہا۔
مولانا اکرام حسین قادری اور مولانا ناصر نقشبندی کی
فیضان مدینہ کراچی آمد
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قائم جامع
مسجدسیدنا ابو ذرغفاری کے امام و خطیب اور
جامعہ اسلامیہ سیدنا امیر حمزہ کے پرنسپل مولانا اکرام حسین قادری صاحب اور فیصل
آباد کے مولانا ناصر نقشبندی صاحب کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری
ہوئی۔
ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں اسلامک ریسرچ
سینٹر، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ ، دارالحدیث اور مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سمیت
دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دی۔
دونوں شخصیات کی دار الافتاء اہل سنت کے مفتی
محمد حسان عطاری مدنی اور مفتی محمد سجاد عطاری مدنی سے بھی ملاقات ہوئی اور انہیں
دعوت اسلامی کی علمی خدمات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں علمائے کرام نے
اراکین شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی محمد امین عطاری سے بھی
ملاقات کی۔
ملکی سطح پر دعوت اسلامی کے تحت صحافی اجتماع کا انعقاد،
مولانا عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جنوری 2021ء کو ملکی
سطح پر صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سمیت پاکستان بھر میں 68 مقامات پر کثیر
تعداد میں صحافی حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے بذریعہ مدنی
چینل سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شعبہ صحافت کے حوالے
سےرہنمائی کی۔
بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں
آپس کا تعلق سمجھنا بہت ضروری ہے کہ کیونکہ مسلمان مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور
یہ رشتہ تمام دنیاوی رشتوں سے زیادہ مضبوط ہے اگر ان کے درمیان جھگڑا ہوجائے تو اپنے
دونوں بھائیوں میں صلح کروادوتاکہ تم پر اللہ
کی رحمت ہو۔
نگران شوریٰ نے مسلمانوں کے آپس کے تعلق اچھا
رکھنے کے حوالے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مومن ایک جان کی طرح ہیں، جب
کسی دوسرے مومن پر عیب لگایا جائیگا گویا یہ اپنے آپ پر ہی عیب لگایا جارہا ہے۔ہمارے معاشرے میں
پرابلم یہ ہے کہ بولتے وقت سوچنا ہی نہیں ہے کہ یہ الفاظ کے تیر لگ کہاں رہا
ہے۔ہمیں آپس کے تعلق کو بحال کرنے کے لئے اپنی زبان کی حفاظت کرنی ہوگی۔ اجتماع کے
اختتام پر نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کیااور
انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگران زون کاکس بازار بنگلہ دیش محمد ساجد عطاری رضائے
الہی سے انتقال کرگئے
27جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی چینل
بنگلہ کے مبلغ محمد ساجد عطاری (نگران زون کاکس بازار) رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی
اور مجلس دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور
دعا گو ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی بے حساب مغفرت فرمائے
اور جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
حیدر آبادمیں ذہنی آزمائش سیزن 12 کے 2nd Quarter Final کا انعقاد، گجرات والوں نے مقابلہ جیت لیا
مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن
12“ 15 دسمبر 2020ء سے جاری ہے جس کے اب تک کے ہونے والے تمام Episodeکو مقررہ تاریخ پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی سے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا
جارہا ہے۔
ذہنی آزمائش سیزن 12 مقابلےکے مختلف مراحل سے
گزرتے ہوئے Quarter Finalتک پہنچ چکا ہے اور 25 جنوری 2021ء سے Quarter Final جاری ہے۔ذہنی آزمائش سیزن 121st Quarter Finalسے 2nd
Semi Final تک کے تمام Episode پاکستان کے مختلف شہروں میں رات 8:30 بجے منعقد ہورہے
ہیں جس کو براہ راست مدنی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری فرما رہے ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی 2nd Quarter Final حیدر آباد مصطفیٰ گراؤنڈ میمن سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں
گجرات اور ساہیوال کی ٹیموں کا شاندار
مقابلہ رہا۔ بہترین مقابلے کے بعد گجرات کی ٹیم نے مقابلہ جیت کر Semi
Final کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اس موقع پر میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی
عطاری، نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری، نگران مجلس پروفیشنل
محمد ثوبان عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک
تھے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جرمنی( Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں فرانکفرٹ( Frankfurt) اور اوفن
باخ( Offenbach) کی کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے”اے کاش فضول گوئی
کی عادت نکل جائے “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں
کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے۔
40 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
75
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
186 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
301
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
116
اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک
روزانہ پڑھے
219 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ” صابر بوڑھا“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4
ہزار 60اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صابر
بوڑھا“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر
کے علاقوں میں اجتماعات
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام20 تا 25 جنوری2021ء
تک یوکے کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں ہیکمونڈ وائک،
ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ
فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل،شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike,
Ravensthorpe, Whitaker batley, Savile town, Westtown, Stockton, Middlesbrough,
Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham,
Huddersfield, Wakefield) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 974 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی
عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں
کو نیکیوں میں زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے
لندن ریجن کے علاقے سلاؤ میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 26جنوری 2021 ءکویوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ (Slough) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا طریقہ،مستعمل
پانی اوراسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے
کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ
تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے گلاسگو میں نیٹ
کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 26جنوری 2021ء کویوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن کے علاقے گلاسگو(Glasgow) میں نیٹ کے ذریعے
کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا طریقہ،مستعمل
پانی اوراسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے
کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ
تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ
لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow
and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 131 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی
عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں
کو نیکیوں میں زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
Dawateislami