27 جنوری 2021 ء بروز بدھ جلالپور جٹاں ڈویژن اطراف گجرات کابینہ فیضان مدینہ میں کشمیر سے آئے ہوئے تقریبا 69 عاشقان رسول کے درمیان ایک دن کا کفن دفن کورس کروایا گیا جس میں عیادت و تعزیت ، غسل میت کا عملی طریقہ، کفن کاٹنے پہنانے کا عملی طریقہ اور تدفین کے متعلق مدنی پھول پیش کئےگئے۔ کورس کے اختتام پر عاشقان رسول نے ٹیسٹ بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری شعبہ کفن دفن اسلام آباد ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامع مسجد وزیر بیگم میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اورنگی کابینہ ڈویژن گلشن ضیاء کی ایک مسجد فیضان فاطمۃالزہرا میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ لانڈھی ½5 حنفیہ اکبری مسجد کے عملہ کے درمیان کفن دفن عملی اجتماع ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔


آج بروز جمعۃ المبارک بمطابق 29 جنوری 2021ء کو دوپہر 1 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مبلغ دعوت اسلامی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد شہباز عطاری کے بڑے بھائی مرحوم غلام رسول قادری کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعہ کی نماز 2 بجے ادا کی جائیگی۔


23 جنوری 2021 ء بروز ہفتہ رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری نے مدنی قافلے کے عاشقان رسول کی اصلاحی تربیت فرماتے ہوئے صفائی ستھرائی کے متعلق مدنی پھول دئیے۔

دوسری جانب دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گلستان جوہرایسٹ زون کراچی ریجن میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ طلباء نے شرکت کی۔

کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی یاسر عطاری ریجن ذمہ دار نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔

واضح رہے! کفن دفن پریکٹیکل اجتماع کے اختتام پر ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔



دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ فیضان جمال مصطفیٰ  میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ طلباء نے شرکت کی۔

کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی یاسر عطاری ریجن ذمہ دار نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔

واضح رہے! کفن دفن پریکٹیکل اجتماع کے اختتام پر ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں 24 جنوری 2021ء بروز اتوار مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تقسیم رسائل کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ و مبلغ دعوت اسلامی مہروز مدنی عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر مجلس تقسیم رسائل کے ذمہ داران نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مجلس تقسیم رسائل کے ذمہ داران سے ماہنامہ فیضان مدینہ سالانہ بکنگ بڑھانے کے حوالےسے ایک سال کے ریجن وائز اہداف طے ہوئے ۔رپورٹ: محمد بلال عطاری ) 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء بروز منگل لاہور، فتح گڑھ، علاقہ گلشن پارک میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد ندیم عطاری، دکانداروں اور تاجروں نے شرکت کی ۔

محفل نعت میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی و فلاحی کاموں میں مصروف عمل دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف کرواتے ہوئے اخلاقیات اور تجارت کے موضوع پر مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:محمد شہزاد عطاری، رکن کابینہ مجلس کارکردگی) 


دعوت اسلامی کی   مجلس حج وعمرہ کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء بروز منگل فیروزہ تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان پنجاب پاکستان میں عمرہ تربیتی حلقہ ہوا جس میں مقامی نمبردار، کاشتکار اور ڈاکٹرز سمیت تاجر حضرات نے شرکت کی ۔

عمرہ تربیتی حلقہ میں مبلغ دعوت اسلامی مسعود بن جمال عطاری رکن ریجن مجلس حج وعمرہ نے شرکا کے درمیان مناسک عمرہ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے شرکاء کو عمرہ کے فضائل اور مناسک عمرہ کی تربیت دی نیز احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھا تے ہوئے علم دین کی اہمیت بیان کی اور فرائض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اس موقع پر ذمہ دار دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور حاضرین کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 24 جنوری 2021ء کو Latvia کے ایمبیسیڈر افتخار گھمن سے ملاقات کی۔نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونی والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ کی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔