دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 7 فرروی 2021ء دوپہر 2 بجے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور فارما اسٹاف سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

میڈیکل سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں شر کت کرنے کی درخواست ہے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔

گوجرانوالہ زون میں 10 مقامات پر اس اجتماع کو صحافیوں میں بذریعہ مدنی چینل دیکھانے کا اہتمام ہوا جس میں فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر اس بیان کو سنا اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔ اس موقع پر گوجرانوالہ زون فاروق مدنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔سیالکوٹ پریس کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ساتھ کثیر تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر بیان سننے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ) 


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  کے زیر اہتمام نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام عباس عطاری مدنی اور نگران زون احمدرضا عطاری نے 29 جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک فیضان مدینہ خان پور برانچ میں برانچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں شرکاء کو دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے اور تنظیمی ذمہ داری لینے کا ذہن دیانیز محتاط انداز میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے اور مسائل کے حل نکالنے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام  30جنوری 2021 بروز ہفتہ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے کراچی ریجن ذمہ دار تبریز عطاری مدنی اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دار یونس عطاری مدنی کے ہمراہ کراچی میں سوفٹ اسکلز ہاؤس کا وزٹ کیا اور CEO سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں رکن مجلس نے فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف پیش کیا۔ ساتھ ہی فیضان آن لائن اکیڈمی کے ٹیچرز کی انگلش اسپیکنگ میں بہتری لانے کیلئے انگلش کورسز کروانے کےلئے اہداف طے کئےنیز دیگر سوفٹ اسکلز میں اضافے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  کے زیر اہتمام 27جنوری 2021 بروز ہفتہ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے بذریعہ انٹرنیٹ فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین مجلس کا مشورہ کیا ۔

جس میں شعبے سے متعلق مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو مفید نکات دئیے اور اگلے اہداف طے کرتے ہوئے شرکاء اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے26 جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک کراچی ریجن ایسٹ ملیر کورنگی زون کی برانچ کورنگی نمبر 4 میں برانچ کے تمام مفتشین و معاونین کامدنی مشورہ  کیا ۔

جس میں نے شرکاء کو تعلیمی حوالے سے برانچ میں مضبوطی لانے اور کمزوریاں دور کرنے کے مختلف طریقے بتاتے ہوئے تربیت  کی  اور  حاضرین کے سوالات کے جوابات  دیئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی مراکز کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں قائم دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام کمپسز میں پری نرسری تا آٹھویں کلاسز میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تاہم بچوں کی صحت کو ہر ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے طلبہ کو ایک دن کے وقفے سے اسکول بلاکر مناسب فاصلے سے بٹھایا جارہا ہےجبکہ اسکول آنے والے اسٹوڈنٹس کے ٹمپریچر کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام 2 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ لاہور ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے اپڈیٹ لیتے ہوئے اپنے نظام کو مزید بہتری کی طرف لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم فروری 2021ء کو دنیا پور میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان کیا اور انہیں اپنی صلاحیتیں دینی کاموں میں صرف کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 جنوری 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ نوابن والی دنیا پور  میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کیااورشرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 جنوری 2021ء کو ریلوے پھاٹک کینٹ روڈ  پنو عاقل میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کیااورشرکا کو 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔