دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ کے مقام ایبی سینیا میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن دفن کا درست طریقہ، اسراف اور مستعمل پانی کے حوالے سے دینی اصول سکھائے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کویت کے ڈویژن خیطان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف قطب مدینہ کابینہ عطاری ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال کے مدنی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 6اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینےاور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن کا بنگلہ دیش ریجن کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہو اجس میں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع کے بعد لگنے والے مدارس کے حوالے سے بات کی اور درجہ جائزہ مفتشات کے بارے میں اہم امور پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران کے جزیرہ میں تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور  تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف سنتیں اور آداب بتائیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ  ہفتے مدنی ریجن کویت کے مختلف شہروں میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   فیصل آباد ریجن جھنگ زون اٹھارہ ہزاری اور لالیاں کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر لینے، کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے،ماتحت اسلامی بہنوں سے شیڈول لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔اسلامی بہنوں نے شعبہ کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کفن دفن کے اجتماعات منعقد کروانے ، شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ تقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں مظفر گڑھ زون میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ڈویژن علاقہ سطح ذمہ دار شعبہ کفن دفن اور دیگر مبلغات نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز اجتماعات میں شعبہ کفن دفن کے بینرز لگوانے اور کفن دفن کے تربیتی اجتماعات کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون  صادق آباد کابینہ ڈویژن لکڑ منڈی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے علاقوں میں شعبہ کو مضبوط کرنے کےحوالے سے اہداف بھی لئے ،آخرمیں ڈویژن ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا پریکٹکل طریقہ بھی کرکے دکھایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یارخان زون صادق آ باد کابینہ ڈویژن سنجر پور میں کفن دفن  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن عطار نگر ٹنڈو جام  کے 3 علاقوں میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 97 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”چغلی کی مذمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے کے فضائل بتاتے ہوئے گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔