اسلامی بہنوں کے شعبے  اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن، ڈویژن وحدت کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں ریجن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےشرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز اور اذان کے بارے میں بتایا نیز شرکا کو رسالہ نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بتایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن و زون سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ تعلیم اور اس سے متعلقہ شعبہ جات میں کام بڑھانے کا ذہن دیا،شعبہ کے مدنی پھول سمجھائے، ماہانہ کارکردگی درست اوربروقت دینےنیزتقرریاں مکمل کرنےکابھی ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام کراچی کورنگی ساڑھے تین  میں قائم ٹیوشن سینٹر میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں دو ٹیچرزاور12 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے علم دین کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا عملی طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ کے 5 مختلف ڈویژن میں ماہانہ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 498 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ مدنی حلقے میں خاموشی اختیار کرنے اورفضول گوئی سے بچنے کے موضوع پر بیانات کئے گئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم قفل مدینہ منانے اور کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  صدر کابينہ کی ڈویژن سلطانہ آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی لانڈھی کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقا می اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلے لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی گلشن اقبال کے علاقے مدنی کالونی(دھوراجی کالونی) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال کی اہمیت و فضیلت پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ کے علاقے ریلوے کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن دفن کا درست طریقہ، اسراف اور مستعمل پانی کے حوالے سے دینی اصول سکھائے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ کے مقام ہجرت کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورس کی کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے کفن دفن کا درست طریقہ، اسراف اور مستعمل پانی کے حوالے سے دینی اصول سکھائے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ کے مقام ایبی سینیا میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن دفن کا درست طریقہ، اسراف اور مستعمل پانی کے حوالے سے دینی اصول سکھائے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کویت کے ڈویژن خیطان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف قطب مدینہ کابینہ عطاری ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال کے مدنی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 6اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینےاور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔