نگران مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ مہروز مدنی اور مجلس آئی
ٹی کا مدنی مشورہ

شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت 26جنوری 2021ء
کو مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ مہروز عطاری مدنی اور
مجلس آئی ٹی کے اسلامی بھائی نے مختلف امور پر مشاورت کی۔
مدنی مشورے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کو دعوت
اسلامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ ایپ کوUpgradeکرنےاور شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان ، راولپنڈی کے صدیق اکبر ذیلی حلقہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت 26 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ آن لائن شفٹ مدنی کے
مدرسین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری
مدنی نے شرکا کو آپس میں اور اسٹوڈنٹس کے ساتھ نرمی و اخلاقیات سے پیش آنے کے
متعلق نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی ہوا۔
حیدرآباد ریجن
، زون نواب شاہ میں 3 دن کا روحانی علاج دہرائی کورس کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، زون نواب شاہ میں 3 دن کا روحانی علاج دہرائی کورس منعقد کیا
گیا جس میں روحانی علاج پاک سطح ذمہ دار اور کورس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو غمخواری امت کے جذبے
کے ساتھ بستوں پر اسلامی بہنوں کی بیماریوں
پریشانیوں کے لئے روحانی علاج کرنے اور ان
کے دین ، ایمان، عقائد واعمال درست کرنے
کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا گیا ۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے
شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل پر مجلس بیرونِ ملک اور بیرونِ ملک کی سب سے بڑی سطح کی ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ لِنک مدنی مشورہ کیا جس میں تقسیمِ رسائل کے اہداف ، لاک ڈاؤن میں بھی تقسیمِ رسائل کرنے ،کفن
دفن کے لیے مکتبۃ المدینہ پر جس پیکٹ کی ضرورت ہو اسے رکھنے پر بات چیت ہوئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء کو کراچی
TP II محمود آباد میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ
سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اصلاح اعمال سید نوید عطاری نے
شرکا کے درمیان بیان کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع شرکت کرنے اور 5، 6، 7 فروری
2021ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 50 اسلامی بھائیوں نے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کے لئے اپنے نام لکھوائے۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے ڈجکوٹ کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ دران نے شرکت کی۔
ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کا تعارف پیش کیا۔
سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسلامی بہنوں
کو آرڈرز کرنے کا طریقہ بتایا اور آرڈرز کروانے کا ذہن دیانیز کابینہ سطح پر مکتبۃ
المدینہ ذمہ دار کا تقرر کیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جنوری 2021ء کو
کراچی ڈویژن بلوچ کالونی میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح
کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران کابینہ خادم حسین عطاری نے شرکا کے درمیان
بیان کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع شرکت کرنے اور 5، 6، 7 فروری 2021ء کو مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامى کے زير اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ريجن،جھنگ کابینہ کی ڈویژن جهنگ صدر کے
علاقے باقر روڈ میں محفل نعت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس ميں مقامى اسلامى بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 26
جنوری 2021ء کو کراچی کے علاقے لانڈھی اکبر علی شاہ گوٹھ
میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن، علاقہ اور حلقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
مجلس کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطاری نے ”غسل میت
کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں
شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت
مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن )

اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نواب شاہ کے علاقے ایسر
پورہ میں ایک کلرک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے گھر پر مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ
رابطہ زون ذمہ دار نے ایصال ثواب کی برکتوں کے موضوع پر بیان کیا اور شرکاء اجتماع
کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی دعوت پیش کی گئی ۔
مدنی حلقے
میں شرکاء مختلف اہل ثروت اور مسز سعید احمد خان اکاؤنٹ آفیسر نے اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کی اور اپنی بچیوں کو مدرسۃ المدینہ للبنات میں داخلہ کروانے کا
بھی اظہار کیا۔

مدنی چینل کے مقبول عام سلسلے ”ذہنی آزمائش سیزن
12“کا 3rd Quarter Final مہران آرٹس کونسل ہال نزد میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوا جس میں گوجرانوالہ اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان
شاندار مقابلہ رہا۔ بہترین مقابلے کے بعد گوجرانوالہ کی ٹیم نے مقابلہ جیت کر Semi Final میں پہنچ گئی۔
اس موقع پر نگران زون قاری ایاز عطاری، نگران برمنگھم
ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔