حیدرآباد ریجن نگران کا کابینہ جامشورو میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان ، حیدرآباد ریجن نگران کا حیدرآباد زون کی کابینہ جامشورو میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے
ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے بیان کے ساتھ ساتھ ذمہ داران
کو اہداف بھی دئیے نیز حیدرآباد دارالسنہ للبنات میں 2 فروری سے شروع
ہونے والے کورس اصلاح اعمال کے لئے ایڈمیشن کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ذمہ داران میں تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی رہا۔
سمن آباد کراچی میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد، سید فضیل
عطاری نے بیان کیا

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جنوری 2021ء کو
کراچی کے علاقے سمن آباد واٹر پمپ کی جامع مسجد غوثیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران ریجن برمنگھم
یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
سول ہاسپٹل
حیدرآباد کی ڈاکٹر آف (Burn
department ) اور ایک انجینئر سے ملاقات

اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد زون ، حیدرآباد کابینہ ، ڈویژن پکا قلعہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کابینہ
اور علاقہ مشاورت نے سول ہاسپٹل حیدرآباد کی ڈاکٹر آف (Burn department
) اور ایک انجینئر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دعوت اسلامی کے کچھ شعبہ جات کا
تعارف پیش کیا گیا ۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسالہ تحفے میں دئیے گئےاور سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی گئی۔
جلو پنڈ لاہور میں بلڈ کیمپ کا انعقاد، 330 عاشقان ِرسول
نے بلڈ ڈونیٹ کئے

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف
شہروں میں وقتاً فوقتاً تھیلیسیمیا اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کےلئے بلڈ
کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور کے علاقے
جلوپنڈ میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 330 عاشقان رسول نے بلڈ ڈونیٹ
کئےجبکہ بلڈ کیمپ میں سندس فاؤنڈیشن والوں کا بھی خصوصی تعاون رہا۔
سیاسی و سماجی شخصیت جنرل کونسلر سر سعید، سابقہ
چیئرمین شفقت علی بٹ اور مقامی علمائے کرام نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اس میں مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
حیدرآباد
کے علاقے ریشم بازار میں ایک ماڈل کے گھر پر مدنی حلقے کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے ریشم
بازار میں ایک ماڈل کے گھر پر مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں و دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبے رابطہ
برائے شخصیات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن پاک کی اہمیت اور تلاوت کے فضائل پر بیان
کیا اور شرکاء اجتماع کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے کی ترغیب دلائی۔ مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی بھی دعوت پیش کی نیز مدنی حلقے کے اختتام پر شرکاکو ماہنامہ فیضان مدینہ
تحفے میں پیش کئے گئے ۔
مزید اس
موقع پر ماڈل اوران کے اہل خانہ نے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے انداز کو سراہا
اور آئندہ بھی اس طرح کے مدنی حلقے رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سیہون
شریف کابینہ کی ڈویژن بھان میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 80
سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنےاور
آسانی کے ساتھ عمل کرنے کے متعلق نکات پیش
کئے ۔ نیک اعمال کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں کی ایپلیکیشن
ڈاؤن لوڈ کرنے اور روزانہ اعمال کا جائزہ لینے کی نیت کی۔
حیدرآباد ریجن ، لاڑکانہ زون ، کابینہ و
ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، لاڑکانہ زون، لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں زون
ذمہ دار و ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع میں فکر آخرت کی موضوع پر بیان کیا گیا۔ نیک اعمال کے رسالے کی تقسیم کاری سمجھائی گئی۔ نیک اعمال پر عمل اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کے فوائد بھی بتائے گئے نیز
روزانہ جائزہ لینے دوسروں کو ترغیب دلانے اور ہر ماہ اپنی ذیلی ذمہ دار کو نیک
اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔

علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل
پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم مترجم جلد 1،ص136) ۔مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین
ذریعہ ہے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے کی رات بعد
نمازِ عشاء ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے قیمتی
ملفوظات عطا فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں آج رات تقریباً ساڑھے9 بجے مین یونیورسٹی
روڈ کراچی پر واقع عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا آغاز
ہوجائے گا جس میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کے
سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں
شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔
آج فیضان مدینہ دنیا پور میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد
کیا جائیگا، محمد ثوبان عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

آج مورخہ 30جنوری 2021ء شام 4:30 بجے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ کاظمی چوک دنیا پور میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع
پاک میں نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری”والدین کی
اہمیت“ کے موضع پر بیان فرمائیں گے۔
عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
عرب شریف ،
فاروقی کابینہ، ڈویژن عطائے مرشد
میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف ، فاروقی کابینہ، ڈویژن عطائے مرشد میں بذریعہ اسکائپ اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کی۔
رحیم یارخان زون، کابینہ صادق آ باد ڈویژن سنجر پور میں کفن دفن
اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں رحیم یارخان زون، کابینہ صادق آ باد ڈویژن سنجر پور میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو سنت کے مطابق میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں
کا کفن دفن ٹیسٹ کے متعلق ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے ٹیسٹ کے حوالے سے اچھی اچھی نیت پیش کیں۔
ملتان زون ذمہ دار اسلامی بہن کا میلاد نگر کے اورادِ عطاریہ کے بستے کا جائزہ

اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی
علاج کے زیر اہتمام پچھلے دنوں روحانی علاج کی ملتان زون ذمہ دار اسلامی بہن نے خانیوال کے میلاد نگر میں لگنے والے اورادِ عطاریہ کے بستے کا جائزہ لیا ۔ ذمہ دارا
اسلامی بہنوں سے ملاقات کی ۔ رسائل تقسیم کرنے اور مدنی بہاریں لکھنے کا ذہن دیا۔