اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، کابینہ فیروز پور روڈ،ڈویژن  نشتر کالونی میں جامعۃ المدینہ ام الخیر للبنات میں ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران اور عوام سمیت 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شمالی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو انفرادی عبادت اور گناہوں سے بچنے والے نیک اعمال بھی یاد کروائے اور ان کی دہرائی بھی کروائی۔ مزید آسانی کے ساتھ رسالہ نیک اعمال پر عمل کا طریقہ بھی سمجھایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  گلزار ہجری کابینہ میں چار مقامات پر ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 128 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ مدنی حلقے میں خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے موضوع پر بیان ہوا جسے سن کر اسلامی بہنوں نے یومِ قفل مدینہ منانے کی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کورنگی کابینہ کے 2دو ڈویژن انڈسٹریل ایریا اور کراسنگ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے نیک اعمال کا مقصد اور اہمیت بتاتے ہوئے نیک اعمال نمبر 37 اور 38 پر بیان کیا اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   کلفٹن کابینہ کے مقام باتھ آئی لینڈ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کا درست طریقہ سکھایا نیز اس موقع پر ایک اسلامی بہن نے اس شعبے میں کام کرنے اور دو اسلامی بہنوں نے کتاب ”تجہیزوتکفین کا طریقہ“ کا مطالعہ کرنے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لانڈھی کابینہ کےمختلف ڈویژن میں ماہانہ مدنی حلقے منعقد ہوئے جن میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں سمیت کل 402 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ مدنی حلقوں میں خاموشی اختیار کرنے اور فضول گوئی سے بچنے کے موضوع پر بیان ہوا ۔اسلامی بہنوں کو یوم قفل مدینہ منانے اور کچھ نہ کچھ لکھ کر اور اشاروں سے بات کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلےدنوں پاکستان حیدرآباد ریجن، حیدرآباد زون، کابینہ سجاول، ڈویژن چوھڑ جمالی میں مدرسۃالمدینہ للبنات و بالغات میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اصلاح اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور دعا مانگنے کے فضائل پر بیان کیا ۔اصلاح اعمال کے رسالے کے مطابق عمل کرکے دوسری اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء و ذمہ داران نے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میں حیدرآباد کابینہ ذمہ دار  اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن ٹنڈو جام، مٹیاری کابینہ کے ڈویژن کھٹیان کی ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو چار رکنی ذیلی مشاورت کا تقرر کرنے کا ذہن دیا گیا۔ ہر ذیلی حلقے میں مدرسۃالمدینہ بالغات کھولنے اور مبلغات بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔جائزہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسائل کے مطالعہ میں اضافہ کا ذہن دیا گیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد زون ، کابینہ حیدرآباد ، ڈویژن تلک چاڑی، علاقہ سرفراز کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء و ذمہ داران کی تعداد 65 تھی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے چغلی کی مذمت پر بیان کیا ۔ چغلی سے بچنے کےلئے ذہن سازی کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکاو ذمہ داران نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی نیتیں پیش کیں ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اصلاحِ اعمال ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےبہاولپور کابینہ کامدنی مشورہ لیا جس میں 25 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو کارکردگی فارم سمجھائے گئےاور اہداف دیئے گئے اوررسالہ نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بتایا گیا۔ 


اسلامی بہنوں  کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان ، شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں زون ذمہ داران مجلس شارٹ کورسز نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں فیضان زکوۃ کورس کے نکات سمجھائے گئے۔زون ذمہ داران نے کورس فیضان زکوۃ فی علاقہ دو کورسز کے اہداف دئیے۔حب العربیہ کورس کا فالواَپ کیا گیا۔ مزید مقررہ تاریخ پر کورس کی کارکردگی پیش کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں  کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جڑانوالہ زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں مکتبۃ المدینہ کی زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیےگئے ۔ ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اَپ لیا گیا۔ آرڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے بہتر بنانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں جزوقتی 12 دینی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران کورس 29 جنوری 2021ء کو مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران زون پاکپتن حاجی سرفراز عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں کورس مکمل کرنے کے بعد 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔