دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں”اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کورس میں صحابہ کرام کا ذکرِ خیر، اسلامی فتوحات، اور قیامت کی نشانیوں کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کی ڈویژن ولزڈن گرین (Willesden Green)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 33اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”نعمت علم “کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ڈویژن بلیکبرن(Blackburn) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق نکات فراہم کئے اورغسل و کفن دینے کی احتیاطیں بھی بیان کیں۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری،وسٹر، سینڈول،اسٹوک، والسال، پیٹر برو، ناٹگھم، برٹن، لیسٹر(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Coventry, Worcester Sandwell, Stoke, Walsall, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 1ہزار42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ” اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول گوئی سے بچنے کا ذہن دیا ۔آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے نارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں ”بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں بیٹی کی پرورش ،پردے کے فوائد اور اسلام میں زینت اختیار کرنا کیسا ؟ ان سب کے بارے میں سکھایا گیانیز دعوت اسلامی دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دیگر شارٹ کورسز و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوری 2021 دار المدینہ ہلال کیمپس  میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں 30 ٹیچرز 1 پرنسپل اور 4 دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین کے موضوع پر بیان کیا اور علم دین سیکھنے سکھانے میں دعوت اسلامی کی کاوشوں سے آگاہ کیا جس پر شرکاء نے اپنے تاثرات بھی دئیے اور تعاون کی نیت بھی کی۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبے  ”شعبہ ٔتعلیم “کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کابینہ مشاورت برائے شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی سے کا تعارف کروایا ۔دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی بھی دی جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دئیے اور اپنے اداروں میں مدنی حلقہ کروانے، اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی نیت کی اور شخصیات میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 25 جنوری بروز پیر کو لیاری کابینہ بغدادی،آگرہ تاج، بہار کالونی میں ریجن سطح شعبہ رابطہ  ذمہ دار کا شیڈول بنا اور مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔ جن میں وزیر اعلیٰ سندھ کی ایڈوائزر کی عیادت، پیپلز پارٹی کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کی ممبر، ہاؤسنگ کوآپریٹو سوسائٹی کی سب انسپکٹر سے،Rehabilitation center govt Sindhاور دیگر شخصيات اسلامی بہنوں سے ملاقات ہوئی ۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف اور ون ڈے سیشن میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ ان خواتین نے رابطے میں رہنے اور کورسز میں شامل ہونے کی نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لانڈھی کابینہ کےمختلف ڈویژن میں ماہانہ مدنی حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں سمیت 402 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ دینی حلقے میں خاموشی اختیار کرنے اور فضول گوئی سے بچنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا ۔اسلامی بہنوں کو یومِ قفل مدینہ منانے اور کچھ نہ کچھ لکھ کر اور اشاروں سے بات کرنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  ”شعبۂ تعلیم “کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی لانڈھی کابينہ میں ایک مقامی اسکول میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹیچرز، طالبات اور پرنسپل نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار نے اصلاحی بیان کیا۔ پرنسپل کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا ۔شرکانے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی بھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے وکلاءکے تحت کراچی کابینہ فیضان مدینہ ، ڈویژن پیر کالونی میں سٹی کورٹ کی وکیل اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقے ہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دین کی راہ میں خرچ کرنے اور فکر آ خرت پر بیان کیا گیا۔ آخر میں رقت انگیز دعا اور پر سوز سلام پڑھا گیا، سب نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سائٹ ایریا کابینہ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔                                                 فنانس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن سے متعلق معاون نکات اور ای رسید پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ رسیدوں کی حفاظت اور ہر ہر ڈونر تک رسید پہنچانے کے متعلق شرعی مسائل بیان فرمائےجس پر کئی اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں ۔