فیصل آباد کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار کی المصطفےٰ پرائیویٹ
اسکول کی پرنسپل سے ملاقات

اسلامی بہنوں کے شعبے ”شعبہ ٔ تعلیم “کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، فیصل زون، فیصل آباد کابینہ کی شعبۂ تعلیم کی کابینہ و ڈویژن
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے المصطفی پرائيویٹ اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی ۔
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور ا سکول میں درس اجتماع کا ذہن
دیا ۔ انہوں نے اپنے تاثرات پیش کئے اور اسکول میں جلد درس اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے میانوالی زون ذمہ داران کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مکتبۃ
المدینہ زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ
المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے گئے۔ اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل پر کلام ہوا۔
ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اپ لیا گیا۔ آرڈرز کی
کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے بہتر بنانے کے لئے اہداف دئیے گئے۔ ڈویژن سطح پر
تقرریاں کرنے پر زور دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اصلاح
اعمال ذمہ دار نے جھنگ زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی ۔ مدنی مذاکرہ کارکردگی، ماہانہ کارکردگی شیڈول
جمع کروانے کا ذہن دیا۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیااوراچھی
کارکردگی پرحوصلہ افزائی کی۔ عاملات نیک اعمال میں اضافے کا ذہن دیا ۔

عُمدہ اَخلاق کی پہچان اور انہیں اَپنانے
کے طریقوں پر مشتمل کتاب
احیاء العلوم جلد چہارم
(مُتَرْجَم)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
پیش نظرترجمہ پرمذکورہ مراحل کے ساتھ ساتھ درج ذیل
اُمورکا اِلتزام کیاگیاہے:
٭آیات مبارکہ کا ترجمہ امامِ اہل سنت مجددِ دین وملت
مولاناشاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘سے لیا گیا ہے۔ ٭احادیث
کریمہ کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب
دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔٭حضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی چونکہ شافعی المذہب ہیں اس لئے فقہی اعتبار سے
اختلافی مسائل میں حتی المقدوراحناف کا
موقف حاشیہ میں بیان کر دیا گیا ہے۔ ٭جن مقامات پرانتہائی پیچیدہ ومشکل ابحاث آئی
ہیں ،ان میں جہاں ممکن تھاوہاں آسان اندازمیں بیان کردیا گیا اورکہیں ان کاخلاصہ
لکھاگیااورجہاں ممکن نہ تھاان ابحاث کوحذف کردیاگیاہے،اہل علم اصل کتاب کی طرف
رجوع فرمائیں۔ ٭جہاں کہیں لغوی ابحاث نفس مضمون کے لئے لازم وملزوم تھیں وہاں انہیں برقراررکھاگیاہے ورنہ حذف کردی گئی
ہیں۔٭یوں ہی روایات وغیرہ میں جہاں کہیں تکرارتھا وہاں باعتبارِضروت
باقی رکھاگیاہے ورنہ حذف کردیا گیاہے اوریہ گنتی کے چندمقامات ہیں۔٭اہلسنّت کے
اکابرمترجمین شَکَّرَاللّٰہُ تَعَالٰی سَعْیَـہُم کے دستیاب اردوتراجم سے بھی مددلی گئی ہے۔٭اِحْیَاءُ
الْعُلُوْم کی شرح ’’اِتِّحَافُ السَّادَّۃِ الْمُتَّـقِیْن‘‘کوبالالتزام سامنے رکھاگیاہے۔٭احادیث ِ مبارکہ
کا ترجمہ کرتے وقت اکابرمترجمین اہلسنّت کے اردوتراجم سے بھی راہ نمائی لی گئی ہے۔٭کتاب
کم وبیش 2300حوالہ جات سے مزین وآراستہ ہے۔٭ حتی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں
تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائی مستفید ہو سکیں۔ ٭اگرکہیں مشکل اور غیر معروف الفاظ ضروری تھے توان
پراعراب لگاکر ہلالین میں معانی ومطالب لکھ دئیے ہیں۔ ٭کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت
پہنچے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔٭عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل
اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں۔٭ روایت کے مضمون ومفہوم کے پیشِ نظرذیلی عنوانات
کااضافہ بھی کیا گیا ہے۔٭ علاماتِ ترقیم (رموزِاوقاف)کابھی خیا ل
رکھا گیا ہے۔٭ بطورِوضاحت مفیدوضروری حواشی بھی تحریرکئے گئے ہیں۔٭ ماخذ ومراجع کی
فہرست کتاب کے آخر میں دی گئی ہے ۔٭کتاب کی تین فہرستیں بنائی گئی ہیں:(۱)…ضمنی(۲)…تفصیلی(۳)…حکایات،ضمنی
فہرست آغازِ کتاب میں اورتفصیلی و حکایات آخرمیں دی گئی ہے۔
912صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2014ء سے لیکر04 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً11ہزار500سے زائد چھپ چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
یکم مارچ
2021ء کو بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام” A
Night Journey“ہونے جا رہا ہے

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام تمام اسلامی بہنوں کے لئےون ڈے سیشن بنام” A Night Journey“ مرتب کیا گیا
ہے جس کی مدت01دن اور دورانیہ ایک گھنٹہ 30منٹ (90منٹ)ہے۔یہ کورس یکم مارچ 2021ء کو بذریعہ
اسکائپ منعقد کیا جائے گا۔
کورس کی خصوصیات: واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی
حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج
میں ملنے والے انعامات، رجب المرجب کےفضائل مع عبادات وغیرہ سیکھنے کا موقع ملے
گا۔
کورس میں
داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنی ڈویژن/ کابینہ/زون ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔
اسلامی بہنیں
اس ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔

15 دسمبر 2020ء سے شروع ہونے والا مدنی چینل
کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے اپنے اختتام
کو پہنچ رہا ہے۔ یکم فروری 2021ء تک اس سلسلے کا Quarter Finalمکمل ہوگیا ہے جس میں شاندار مقابلے کے بعد یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ کونسی ٹیمیں
Semi Final میں پہنچے گیں۔
ذہنی آزمائش سیزن 12 کا 1st Semi Finalآج مورخہ 2 فروری 2021ء کو جناح ہال کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوا جس
میں Quarter Final میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
سلسلے کے اختتام یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ کونسی ٹیم Final میں
پہنچے گی۔
سرگودھا اور اس کے اطراف کے عاشقان رسول سے
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

باطنی گناہوں کی پہچان اور اُن سے
بچنے کے طریقوں کے بیان پر مشتمل کتاب
احیاء
العلوم جلد سوم
(مُتَرْجَم)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
پیش نظرترجمہ پرمذکورہ مراحل کے ساتھ ساتھ درج ذیل
اُمورکا اِلتزام کیاگیاہے:
٭آیات مبارکہ کا ترجمہ امامِ اہل سنت مجددِ دین وملت
مولاناشاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘سے لیا گیا ہے۔ ٭احادیث
کریمہ کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب
دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔٭حضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی چونکہ شافعی المذہب ہیں اس لئے فقہی اعتبار سے
اختلافی مسائل میں حتی المقدوراحناف کا
موقف حاشیہ میں بیان کر دیا گیا ہے۔ ٭جن مقامات پرانتہائی پیچیدہ ومشکل ابحاث آئی
ہیں ،ان میں جہاں ممکن تھاوہاں آسان اندازمیں بیان کردیا گیا اورکہیں ان کاخلاصہ
لکھاگیااورجہاں ممکن نہ تھاان ابحاث کوحذف کردیاگیاہے،اہل علم اصل کتاب کی طرف
رجوع فرمائیں۔ ٭جہاں کہیں لغوی ابحاث نفس مضمون کے لئے لازم وملزوم تھیں وہاں انہیں برقراررکھاگیاہے ورنہ حذف کردی گئی
ہیں۔٭یوں ہی روایات وغیرہ میں جہاں کہیں تکرارتھا وہاں باعتبارِضروت
باقی رکھاگیاہے ورنہ حذف کردیا گیاہے اوریہ گنتی کے چندمقامات ہیں۔٭اہلسنّت کے
اکابرمترجمین شَکَّرَاللّٰہُ تَعَالٰی سَعْیَـہُم کے دستیاب اردوتراجم سے بھی مددلی گئی ہے۔٭اِحْیَاءُ
الْعُلُوْم کی شرح ’’اِتِّحَافُ السَّادَّۃِ الْمُتَّـقِیْن‘‘کوبالالتزام سامنے رکھاگیاہے۔٭احادیث ِ مبارکہ
کا ترجمہ کرتے وقت اکابرمترجمین اہلسنّت کے اردوتراجم سے بھی راہ نمائی لی گئی ہے۔٭کتاب
کم وبیش 2300حوالہ جات سے مزین وآراستہ ہے۔٭ حتی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں
تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائی مستفید ہو سکیں۔ ٭اگرکہیں مشکل اور غیر معروف الفاظ ضروری تھے توان
پراعراب لگاکر ہلالین میں معانی ومطالب لکھ دئیے ہیں۔ ٭کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت
پہنچے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔٭عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل
اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں۔٭ روایت کے مضمون ومفہوم کے پیشِ نظرذیلی عنوانات
کااضافہ بھی کیا گیا ہے۔٭ علاماتِ ترقیم (رموزِاوقاف)کابھی خیا ل
رکھا گیا ہے۔٭ بطورِوضاحت مفیدوضروری حواشی بھی تحریرکئے گئے ہیں۔٭ ماخذ ومراجع کی
فہرست کتاب کے آخر میں دی گئی ہے ۔٭کتاب کی تین فہرستیں بنائی گئی ہیں:(۱)…ضمنی(۲)…تفصیلی(۳)…حکایات،ضمنی
فہرست آغازِ کتاب میں اورتفصیلی و حکایات آخرمیں دی گئی ہے۔
1ہزار290صفحات
پر مشتمل یہ کتاب2013ء سے لیکر03 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً14ہزارسے زائد چھپ چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہروں ہالی فیکس اور کیگلی( Halifax and Keighley) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے ”نیک اعمال کی افادیت“ کےموضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کے علاقے لوٹن (Luton)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے”احساس ذمہ داری“ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور
دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے ساؤتھ اینڈ
ویسٹ یارکشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر ( South and West
Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات پیش
کیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔
یوکے ویسٹ یارکشائر
کے علاقے نیوکاسل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے ویسٹ
یارکشائر کے علاقے نیوکاسل (Newcastle)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے نکات
سمجھائے ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام لندن (London)ریجن میں 4دن کا
مدرِسات تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لندن ریجن سے 15مدرسات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی کورس میں شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر
بنانے اور طالبات کی تربیت اور تدریس کو بہتر انداز سے پیش کرنے کے نکات بیان ہوئے۔
کورس میں شامل اسلامی بہنوں نے کورس کو سراہتے ہوئے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی
کیا۔