دعوت اسلامی کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 29 جنوری 2021ء کو سرجانی ٹاؤن لیاری بستی نور محمد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں ڈویژن اور علاقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ عبد الرشید عطاری نے شر کا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 28 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو شعبے کا تعارف پیش کیا اور ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مجلس ازدیاد حب کراچی ریجن کے ذمہ دار حاجی الطاف عطاری کی والدہ صاحبہ رضائے الہی سے انتقال کرگئی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور کے علاقہ فتح گڑھ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں لاہور ریجن مجلس ازدیادحب کے ذمہ دار ، لاہور شمالی زون کے ذمہ دار حاجی نعیم عطاری، واہگہ ٹاؤن کابینہ کے نگران محمد ندیم عطاری، مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد شہباز عطاری کے بڑے بھائی غلام رسول قادری رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ شاہدرہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے زیر اہتمام 28 جنوری 2021ء کو تاج باغ، ہجویری اسکیم لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے ”امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ12 دینی کاموں سے ایک اہم کام ہفتہ وار اجتماع بھی ہے جس کے ذریعے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرتے ہوئے لوگوں کی اخلاقیات، کردار اور اعمال میں دینی انقلاب برپا کیا جارہا ہے۔

بعد ازاں نگران کابینہ نے ڈویژن تاج باغ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں تاج باغ میں لگنے والے بلڈ کیمپ کے حوالے سے بات چیت کی۔ (رپورٹ: محمد شہزادعطاری، رکن کابینہ مجلس کارکردگی)


دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بکس کے زیر اہتمام یکم فروری 2021ء کوبذریعہ لنک سنتوں بھرا  اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر میں 500 مقامات پر متعلقہ شعبے کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس حاجی عبد الروف عطاری نے بذریعہ لنک بیان کیا اور شرکا کو 7،6،5 فروری کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:حاجی محمد فیضان عطاری، شعبہ عطیات بکس)


29 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام ملکاں والی مسجد کہروڑ پکا کابینہ میں  12 ماہ کےعاشقان رسول کی تربیتی نشست ہوئی۔ دوران نشست کفن دفن پریکٹیکل اجتماع منعقدہوا۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتایا۔پریکٹیکل اجتماع میں مسلم فینرل ایپ کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ استعمال کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ 


29جنوری 2021ء کو  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسکہ کابینہ میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں تمام ذمہ داران دعوت اسلامی، نگران کابینہ اور علاقہ تا کابینہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتایا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون کے جامعۃ المدینہ منصورہ میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ کی طالبات  سمیت ڈویژن نگران و مشاورت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے خاموش شہزادہ رسالہ پڑھا اور مختلف دینی کاموں کی کارکردگی لی گئی ۔ نیز آخر میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام چکوال کابینہ پنڈی روڈ میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعو ت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نزع کی کیفیت بتاتے ہوئے مرنے کے بعد مردے کو سنبھالنا، گھر سے جنازے کو سنت کے مطابق اٹھانا، جنازے کو لے کر چلنا، میت کو غسل دینا اور کفن بنانے کا طریقہ سکھایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مکی مسجد پیر محل دار السلام ٹوبہ زون میں  26 دن کا معلم مدنی قاعدہ کورس (رہائشی) ہوا۔

کورس کے اختتام پر نگران زون محمد شہزاد عطاری نے شرکا کو 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر شہر کے تاجر اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد عمر رضا عطاری، رکن مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے رکن ریجن اور رکن کابینہ کے ہمراہ حضرت شیخ المشائخ خواجہ پیر محمد اکبر علی نقشبندی مجددی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر فاتحہ اور دعا کا سلسلہ ہوا۔