دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں مانٹریال ، کیلگری ، تھارن کلف ، برمٹن(Montreal, Calgary, Thorncliffe, Brampton)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”غفلت کا انجام“ اور”شانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابہ کرام سے عقیدت و محبت کا ذہن دیا نیز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔