
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں عمان میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا
ً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے
کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن حیدر آباد، زون سکھر ، لاڑکانہ، کھوٹکی ، کشمور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ریجن تا علاقہ اور شارٹ
کورس کروانے والی مدرسہ و مفتشہ نے شرکت کی ۔ مدنی مشورے کی پیشگی تیاری کے لئے ریجن حیدر آباد شارٹ کورسز ذمہ دار کے
ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ بھی کیا گیا۔
فیضان آن لائن اکیڈمی کی قائم کردہ نیوچالی کراچی برانچ میں اسٹاف کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے
زیر اہتمام 24 جنوری 2021ء کو کراچی کے علاقے نیو چالی کی برانچ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں آن لائن کے اسٹاف نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار کراچی تبریز عطاری مدنی نے تعلیمی
و انتظامی معاملات میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف نکات ارشاد فرمائے۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27
جنوری 2021ء کو ملیر ڈویژن جناح اسکوائر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقے
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار عابد عطاری نے غسل میت کی اہمیت
اور فضائل بیان کی اور شرکا کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے، پہنانے اور مسلمان
میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔
پاکستان نگران کی گلگت زون نگران کی زون ، کابینہ اور ڈویژن مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27
جنوری 2021ء کو اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار سبحانی مسجد میں
مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن کابینہ مزمل عطاری نے غسل میت کی اہمیت اور
فضائل بیان کی اور شرکا کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے، پہنانے اور مسلمان میت کو
دفنانے کا طریقہ بتایا۔
پاکستا ن
کے شہر راولپنڈی میں پاکستان نگران
کا راولپنڈی دارالسنہ کا وزٹ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی دارالسنہ کا وزٹ کیا۔دار السنہ میں مختلف شعبہ جات اور
درجات کا وزٹ کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف موضوعات نکات دئیے۔ نیز
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 63 دن کا
تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران کورس شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء کو مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں رکن مجلس فیضان مدینہ عزیر عطاری نے غسل میت کی اہمیت و فضیلت بیان کی اور
شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے، عملی طریقہ دیکھنے، اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے
کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن کی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام عارف والا میں 28 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگران پاکپتن زون حاجی سرفراز عطاری مدنی، نگران کابینہ عارف والا محمدنعیم عطاری
مدنی، ڈویژن نگران حاجی زاہد عطاری، رکن شعبہ تاجران حاجی حیدر علی عطاری نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے میں زیر تعمیر فیضان مدینہ بالمقابل L.R.B.Tقبولہ روڈ عارف والا کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن کا پاک دفتر للبنات کے مدنی عملے کے ساتھ مدنی
مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے پاک دفتر للبنات کے مدنی عملے کے ساتھ مدنی
مشورہ کیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دفتری نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بیان
فرمائے ۔
پاکستان نگران کی راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ میں بیان

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینٹ کابینہ
کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے ماہانہ ڈویژن میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ”زبان کے غیر ضروری استعمال “کے موضوع پر
بیان کرتے ہوئے قفلِ مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی ۔ دعوتِ اسلامی کے ماحول کی
برکتیں بیان کرکے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔