14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کی ڈویژن اولڈہم( Oldham)میں ”سوشل میڈیا
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس
میں سوشل میڈیا کے نقصانات بتائے گئے اور اس کو استعمال کرنے کے اچھے طریقے بھی
بتائے گئے۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے نیت کی کہ آئندہ سوشل میڈیا پر کم وقت
لگائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے، مزید کورسز میں شرکت کرنے اور نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے
کی اچھی اچھی نیتیں بھی کی گئیں۔