شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام میاانوالی زون میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میاانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
نگران، ڈویژن نگران اور دیگر شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام اسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا کہ شعبہ فنانس تما م شعبہ جات میں سب سے اہم شعبہ ہے،اسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا، عطیات درست،بروقت اور مزید عطیات بڑھانےکے حوالے سے کلام کیا، بغیر رسید کے کسی سے بھی رقم وصول
نہ کی جائے اگر رسید کی ترکیب نہیں بن سکتی
تو مینو ل رسید کی ترکیب بنا لی جائے اس حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا ، ای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی
بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے حوالے
سے ترغیب دلائی نیز شر عی چندہ احتیاطی ٹیسٹ لینے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا ۔