دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ء  کےآخری ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma) اور کورنییا (Cornellá) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔

ان اجتماعات میں کم و بیش 209 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”غفلت کا انجام اور اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔