14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک(Denmark) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 47 اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے ”غفلت
کا انجام“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غفلت کے اسباب اور
غفلت سے بچنے کے طریقے پر اہم نکات پیش کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور مجلس شارٹ کورسز کے تحت مختلف شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔