دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہوا جس میں کم وبیش 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ کے متعلق ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ کے حوالے سے اچھی اچھی نیت پیش کیں۔