دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ء  کےآخری ہفتے ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”غفلت کا انجام“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غفلت سے بچنے کے طریقے اور آخرت کی تیاری کرنے کے بارے میں اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔