شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ میرا ہر ذمہ دار(اسلامی بھائی/اسلامی بہن) تربیت یافتہ ہو چنانچہ اسی فرمان کے پیشِ نظر اسپین(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، وبئیر امات (VirreiAmat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet) اور گوتیکو (Gotico) سے کم و بیش34 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکروں کی دوہرائی کروائی ۔ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تمام شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے علاقے میں مزید دینی کاموں میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔